- اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج میزائل سے شہیدکیا گیا، ایرانی پاسداران انقلاب
- ڈنمارک کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
- فضل الرحمٰن کی قطر میں حماس رہنماؤں سے ملاقات، اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت
- دورہ پاکستان؛ بنگال ٹائیگرز کیلئے بڑا ریلیف، اہم بولر کی واپسی کا امکان
- راولپنڈی؛ والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار
- اسماعیل ہنیہ شھادت؛ ایران کی او آئی سی ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست
- ناروے کپ؛ انڈر-15 فیوچر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
- وزیراعظم جو مرضی بیانات دیں، مطالبات تو تسلیم کرنا پڑیں گے، حافظ نعیم
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- اسماعیل ہنیہ شہادت؛ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ کا فون،او آئی سی اجلاس میں مدعو کیا
- 9 مئی واقعات کی تحقیقات؛ جوڈیشل کمیشن تشکیل کیلیے خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول
- اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران میں فوجی اور انٹیلیجنس افسران کی گرفتاریاں
- پی ٹی ایم رہنما علی وزیر اسلام آباد سے گرفتار
- پی سی بی نے ایڈوائزر کرکٹ افیئر کیلئے اشتہار دیدیا
- لاہور میں جرمن سائیکل سوار سیاح کو لوٹ لیا گیا، تشدد کا نشانہ بھی بنایا
- خیبر؛ افغان سرحد کے قریب قبائلی علاقے میں پہلی خاتون پولیس افسر کی تعیناتی
- امریکا نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹرمائنڈ خالد شیخ سے معاہدہ منسوخ کردیا
- جیتا میچ ڈرا کردیا! سوشل میڈیا پر بھارتی فینز چراغ پَا
- سپریم کورت بدنیتی پر مبنی قانون کو ختم کر سکتی ہے، شعیب شاہین
- پختونخوا حکومت کا سرکاری جامعات کی اراضی فروخت کرنے کا فیصلہ چیلنج
ٹھٹھہ؛ گلشن حدید میں فائرنگ سے جاں بحق خاتون کے معاملے پر مرکزی شاہراہ پر دھرنا
![مظاہرین نے مرکزی شاہراہ بند کردی—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/07/2663422-image-1720287534-326-640x480.jpg)
مظاہرین نے مرکزی شاہراہ بند کردی—فوٹو: فائل
ٹھٹھہ: کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے معاملے پر سسی ٹول پلازہ میں مرکزی قومی شاہراہ پر سموں برادری اور سول سوسائٹی کی طرف سے دھرنا جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھٹھہ میں سسی ٹول پلازہ پر مرکزی قومی شاہراہ پر دھرنے کی وجہ سے ہزاروں افراد اور تفریح کے لیے کینجھر جھیل آنے والے بھی سیکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں اور گاڑیوں کی قطاریں کراچی سے ٹھٹھہ تک اور سپر ہائی وے تک لگ گئی ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہاب تک کسی حکومتی ادارے یا انتظامیہ نے متاثرین سے رابطہ نہیں کیا اور مؤقف اپنایا کہ دو روز قبل سموں برادری کی خاتون نجی ہسپتال سے معائنہ کروا کر واپس آرہی تھیں کہ پولیس نے ڈاکو سمجھ کر ان کی کار پر فائرنگ کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ فائرنگ کا کیس ایس ایچ او گلشن حدید اور اس کی ٹیم کے خلاف درج کیا جائے لیکن ایس ایس پی ملیر نے 4 گھنٹے متاثرین کو دفتر سے باہر کھڑا کر کے ایف آئی آر داخل کرنے سے منع کردیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کا مؤقف ہے کہ ڈاکو ایک ڈکیتی کرکے فرار ہوئے تھے ان کی گاڑی سمجھ کر ہم نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جبکہ مظاہرین نے اعلان کیا کہ ایس ایچ او اور پولیس عملے پر ایف آئی آر درج کرائے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔