- پاکستان نیوی کے بحری بیڑوں میں جدید جنگی آلات سے لیس دو جہازوں کی شمولیت
- شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
- لاہور میں میگا ایونٹس کے دوران بہترین کارگردگی پر ٹریفک وارڈنز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
- لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، تشدد کرنیوالی مالکن گرفتار
- زمان ٹاؤن میں بیماری سے تنگ خاتون نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- پرندہ ٹکرانے سے نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
- گلستان جوہر میں 2 کروڑ کی ڈکیتی واردات ناکام، فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد جاں بحق
- پی آئی اے کے خریداروں کا بڑی حکومتی شرائط ماننے سے انکار
- بھارتی اولمپک خاتون ریسلر نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھ لیا
- اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، 2 کروڑ مالیت سے زائد کی منشیات برآمد
- کراچی: مبینہ مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- بھارتی مسافر بردار جہاز کی بم کی اطلاع پر ترکیہ میں ہنگامی لینڈنگ
- معروف پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کو برطانیہ میں اعزازی ڈگری تفویض
- نامورافسانہ نگارو دانشوراشفاق احمد کو پرستاروں سے بچھڑے20 برس بیت گئے
- دنیا کی سب سے بڑی اسٹرنگ چیز بال
- دباؤ نہیں ڈالیں، میری دو پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں؛ سلمان کی فوٹوگرافرز سے درخواست
- 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہوگا، یہ تمھارے باپ کا ملک نہیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور
- سوشل میڈیا پرویڈیوزاپ لوڈ کرنے پر کراچی پولیس کے مزید 12 اہلکار معطل
- نیب کی گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے ایک ارب 10 کروڑ کی بالواسطہ ریکوری
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا مقام تبدیل
ممبئی؛1 لاکھ تماشائیوں کی گنجائش والا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ
ممبئی: بھارت کی سب سے بڑی کرکٹ ایسوسی ایشن ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) ممبئی میں ایک نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں ایک لاکھ شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایم سی اے تھانے ضلع میں ایک نیا اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو دنیا کا تیسرا بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہو گا اور یہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم سے 68 کلومیٹر دور ہوگا۔
ایم سی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا مقصد ممبئی میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور شائقین اور کھلاڑیوں کو یکساں طور پر ایک جدید سہولت فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا
بتایا گیا ہے کہ نیا اسٹیڈیم امانے گاؤں میں 50 ایکڑ کھلی زمین پر تعمیر کیا جائے گا۔ ایم سی اے نے مبینہ طور پر زمین کے حصول کے لئے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ڈی سی) کے ذریعہ جاری کردہ اوپن ٹینڈر جمع کرا دیا ہے اور اس پروجیکٹ کے لئے مہاراشٹر حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ بھارتی وزیراعظم کا روہت شرما سے سوال
نئے اسٹیڈیم کو ایم سی اے کے سابق صدر امول کالے کا ایک ڈریم پروجیکٹ بتایا جا رہا ہے، جن کا گزشتہ ماہ انتقال ہو گیا تھا۔
اس نئے اسٹیڈیم کی رپورٹ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی جانب سے روہت شرما، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے اور یشسوی جیسوال کی تقریب کے دوران ایک بڑے اسٹیڈیم کا مطالبہ کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔