- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا مقام تبدیل
- کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کیلئے فہرست وزیر اعلی کو ارسال
- سندھ میں 36 خواتین کالج ٹیچرز کا 10 سال سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف
- وزیراعلیٰ کے پی کے نام پر نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والا فراڈیہ گرفتار
- جانوروں میں متعدد نئے مہلک وائرسز کی موجودگی کا انکشاف
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر سریز جیت لی
- فتنہ الخوارج کے خاتمے تک پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے آپریشن جاری رکھیں گے، وزیراعظم
- نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی
- واٹس ایپ نے نئے اسٹیٹس فیچر کی آزمائش شروع کر دی
- 16دن رہ گئے، معاہدے پرعمل نہ ہوا تو حالات کی ذمے دار حکومت ہو گی، حافظ نعیم الرحمٰن
- دنیا کی سب سے مہین گھڑی تیار
- بھارتی جیلوں سے 14 پاکستانی رہا ہو کر وطن پہنچ گئے
- جگر کے عارضے میں مبتلا آئرش آل راؤنڈر سمی سنگھ کی حالت تشویش ناک
- آئندہ ہفتےاہم قانون سازی متوقع، پیپلزپارٹی کی بھی اراکین پارلیمان کواسلام آباد پہنچنے کی ہدایت
- نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں، آرمی چیف
- مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل تک 6 ستمبر ہوتا رہے گا، وفاقی وزیر
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف
- اترپردیش میں کم سن طالب علم کو گوشت کی بریانی لانے پر اسکول سے نکال دیا گیا
- نوشہرہ؛ مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، تین زخمی
- یوم دفاع پاکستان پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور
یوکرین کے چلڈرن اسپتال سمیت مختلف شہروں پر روسی میزائل حملے، درجنوں افراد ہلاک
کیف: یوکرین کے چلڈرن اسپتال سمیت مختلف شہروں میں روس کے میزائل حملوں سے 36 افراد ہلاک اور 140 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یوکرین کے سب سے بڑے بچوں کے اسپتال اومٹڈیٹ چلڈرن اسپتال کو میزائل حملے کے دوران شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
روس نے اسپتال کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یوکرین کے فضائی دفاعی میزائل کے ٹکڑوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ اسے روسی کروز میزائل کی باقیات ملی ہیں۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک نے میڈیا کو بتایا کہ ان حملوں میں 36 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق چلڈرن اسپتال کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہے، جبکہ دوسرے حصے میں آگ لگی ہوئی ہے، حملے کے بعد بچوں کو اسپتال سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
کیف کے میئر ویٹالی کلٹسکو نے کہا کہ اسپتال میں ہلاک ہونے والے دو افراد بالغ تھے جن میں سے ایک ڈاکٹر تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کارکنوں کو خدشہ ہے کہ مزید افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔