- پختونخوا؛ نیب ترامیم بحال ہونے سے کئی سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ افسران کو ریلیف مل گیا
- اسلام آباد؛ یونیورسٹی کے قریب سے منشیات فروش گرفتار، طلبہ کو فروخت کا اعتراف
- عقیدۂ ختم نبوتؐ کا تحفظ
- چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد دارالحکومت میں اہم ملاقاتیں
- پاک فضائیہ کے جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملایا، وزیراعظم
- مہمند؛ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 4 دہشتگرد مارے گئے
- جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر
- پاکستانی نوجوان یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام پرکینیڈا میں گرفتار
- 7 ستمبر؛ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیرداخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف، کرمنل کیس سزا کا اعلان صدارتی الیکشن کےبعد تک موخر
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری، 9 بینچ تشکیل
- بلوچستان؛ کار اُلٹنے سے باپ بیٹی جاں بحق، 6 خواتین زخمی، 2 کی حالت نازک
- فون پکڑنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
- شہری آلودگی اور شور تولیدی نظام کو متاثر کرسکتا ہے، رپورٹ
- نیلی آنکھوں والے سارے لوگ کس کی نسل سے ہیں؟
- پشاور سمیت صوبے بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار
- شمالی غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے میں 8 افراد جاں بحق
- خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار میراتھن ریس کا انعقاد، اختتامی تقریب میں ہنگامہ آرائی
- پاکستان نیوی کے بحری بیڑوں میں جدید جنگی آلات سے لیس دو جہازوں کی شمولیت
- شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
جنگلی جانوروں اور پرندوں کا گوشت فروخت کرنے والے شکاری گرفتار
لاہور: پنجاب وائلڈ لائف ریڈ اسکواڈ نے گوجرانوالہ میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کا گوشت فروخت کرنے والے شکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ شکاریوں کا ایک گروپ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف کے پنجاب ریڈ اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر گوجرانوالہ میں نرپارہ ہرن کا شکار کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنے والے شکاریوں کی ایک ٹیم سے ذبحہ شدہ نر پارہ ہرن برآمد کر لیا۔ وائلڈ لائف ٹیم نے شکاری رانا ارشد اور رانا شہباز کو گرفتار کر لیا ہے۔
گوجرانوالہ کے علاقہ مومن پورہ میں نرپارہ ہرن اور بڑی تعداد میں بھورے تیتر شکار کرنے والے شکاریوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مارا گیا تاہم ملزمان شہباز اور اصغر آتشیں اسلحہ کے زور پر نرپارہ ہرن اور تیتروں سمیت فرار ہوگئے۔
وائلڈ لائف حکام کی درخواست پر ملزمان کے خلاف غیر قانونی شکار اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرکے پولیس کے ہمراہ محکمہ وائلڈ لائف کا اسکواڈ ملزم شہاز اور قیصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق شکاریوں کی پہلی ٹیم کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ 1974 کے تحت کارروائی کی گئی جبکہ دوسری ٹیم کا شکاری شہباز باڈر ایریا میں شکار شدہ جانوروں کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔ شکار شدہ جانوروں کو واٹس ایپ کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔