- جنگ جاری رہی تو ایک سال میں اسرائیل تباہ ہو سکتا ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
- ملکی زرمبادلہ بڑھ کر 16ارب 11کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے
- بند کی جانیوالی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے ادا کرنیکا فیصلہ
- حالیہ استحکام پائیدار معاشی اصلاحات کا اہم موقع، آئی ایم ایف
- امریکی بینک ایگزم پاکستان سے ترجیحی درجہ حاصل کرنیکا خواہاں
- چین میں پاکستانی طالب علم کی گوبھی پر تحقیق جاری
- چین کا بھارت کو تائیوان کا قونصل خانہ کھولنے پر انتباہ
- معاشی حالات میں بہتری، سلسلہ آئندہ مالی سال بھی جاری رہے گا، اسٹیٹ بینک
- عالمی غربت میں خطرناک اضافہ،1.1ارب آبادی غربت کا شکار
- ہر قانون سازی کیلیے کچھ مروجہ طریقہ کار ہیں، علی محمد خان
- اسحق ڈارکا ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ اعزازی ہے،وفاق کا جواب جمع
- وزیر اعظم شہباز شریف بھی پروٹوکول کے بغیر مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے
- اقوام متحدہ، غلط معلومات کی روک تھام کیلیے پاکستانی قرارداد منظور
- کروڑوں پاکستانیوں کے موبائل ڈیٹا کی نگرانی ہورہی ہے، اسرائیلی مصنف
- اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ڈاکو ہلاک
- کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
- آئینی ترمیم پر غیریقینی سیاسی حالات، اسٹاک ایکس چینج میں مندی
- 26ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں آج پیش کی جائے گی
- چین میں ڈائنو سار کے نئی قسم کے انڈے کی بقایات دریافت
- جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 روز کمی کے بعد قیمت میں اضافہ ہوگیا
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 دن قیمت کم ہونے کے بعد آج بدھ کے روز قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی عالمی قیمت 2372ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 600روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت بڑھ کر 245600 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 514روپے بڑھ کر 210562روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مسلسل دوسرے دن کم ہو گئی
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 2500روپے انڈرکاسٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔