- عراق کی فضا میں تیز اور چمکدار روشنی کا معمہ محکمہ موسمیات نے حل کر دیا
- رواں سال ایشیا کے سب سے طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ نے ویتنام میں تباہی مچا دی
- بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے سے پہلے دھمکیاں ملنے لگیں
- 7ممالک کے خلاف سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کرنے والے انگلش پلیئر
- ’’شادی کرلے بھائی عمرزیادہ ہوگئی ہے‘‘، باسط کا قیمتی مشورہ مگر کس کو؟
- میرے مدارس کی ایک اینٹ گراؤ گے میں تمہارے اقتدار کی عمارت کو گرا دوں گا، مولانا فضل الرحمن
- زم ایفرو ٹی 10 لیگ ،کئی پاکستانی شامل،معین خان کوچنگ کریں گے
- شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
- پیرالمپکس،حیدر علی کے گلے میں برانز میڈل سج گیا
- وائٹ واش، ٹائیگرز کو آسان شکار سمجھنے کا بھیانک انجام
- پاکستان ٹیم کی عبرتناک شکستوں کا ذمہ دار کون
- کراچی: مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار
- لاہور میں ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی، مقدمہ درج
- پاکستان کے عالمی سطح پر تنہا ہونے کے تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے، اسحاق ڈار
- دنیا کا سب سے بڑا آئی فون پرو میکس
- آزاد کشمیر کی پہاڑی چوڑی پر 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے سیاحوں کی باقیات دریافت
- یوم بحریہ؛ پی این ایس راجشاہی کی 1971 میں ناقابل یقین کارروائی
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے بدامنی سے نمٹنے کیلیے سیاسی جماعتوں سے تعاون مانگ لیا
- لبنان کے سرحدی قصبے پر اسرائیل کا حملہ، طبی عملے کے تین ارکان جاں بحق
- کراچی: سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
190 ملین پاؤنڈ کیس : پرویز خٹک نے عمران خان کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کرادیا
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پرویز خٹک نے بیان ریکارڈ کرادیا ساتھ ہی بنی گالا اسلام آباد کے پٹواری پر جرح بھی مکمل کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ آج دوران سماعت سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا اور بنی گالا اسلام آباد کے پٹواری پر جرح بھی مکمل کرلی گئی۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عدالت میں بیان دیا کہ نیب نے مئی 2023ء میں مجھ سے 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے بیان لیا، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سمیت کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستانی سے غیر قانونی طور پر باہر بجھوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی، شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی۔
پرویز خٹک نے بیان دیا کہ یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا، ایڈیشنل ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا تھا، کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کیے گئے، ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی، تحریر تھی کہ رقم پراپرٹی ٹائیکون کے مالک نے برطانیہ منتقل کی تھی۔
پرویز خٹک کے بیان کے موقع پر بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آگئے اور مسکراتے رہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بیان کے دوران چٹکلا چھوڑا کہ اب تو نواز شریف کے فلیٹ بھی پاکستان واپس آنے چاہئیں۔
کیس کے دیگر دو اہم گواہ سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور زبیدہ جلال عدالت میں پیش نہ ہوسکے بعد ازاں ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔