- عراق کی فضا میں تیز اور چمکدار روشنی کا معمہ محکمہ موسمیات نے حل کر دیا
- رواں سال ایشیا کے سب سے طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ نے ویتنام میں تباہی مچا دی
- بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے سے پہلے دھمکیاں ملنے لگیں
- 7 ممالک کے خلاف سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کرنے والے انگلش پلیئر
- ’’شادی کرلے بھائی عمرزیادہ ہوگئی ہے‘‘، باسط کا قیمتی مشورہ مگر کس کو؟
- میرے مدارس کی ایک اینٹ گراؤ گے میں تمہارے اقتدار کی عمارت کو گرا دوں گا، مولانا فضل الرحمن
- زمبابوین ٹی10 لیگ؛ کئی پاکستانی شامل، معین خان کوچنگ کریں گے
- شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
- وائٹ واش، ٹائیگرز کو آسان شکار سمجھنے کا بھیانک انجام
- پاکستان ٹیم کی عبرتناک شکستوں کا ذمہ دار کون
- کراچی: مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار
- لاہور میں ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی، مقدمہ درج
- پاکستان کے عالمی سطح پر تنہا ہونے کے تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے، اسحاق ڈار
- دنیا کا سب سے بڑا آئی فون پرو میکس
- آزاد کشمیر کی پہاڑی چوڑی پر 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے سیاحوں کی باقیات دریافت
- یوم بحریہ؛ پی این ایس راجشاہی کی 1971 میں ناقابل یقین کارروائی
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے بدامنی سے نمٹنے کیلیے سیاسی جماعتوں سے تعاون مانگ لیا
- لبنان کے سرحدی قصبے پر اسرائیل کا حملہ، طبی عملے کے تین ارکان جاں بحق
- کراچی: سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- ’خون کے آنسو بہانے‘ والا بھارتی لڑکا
کھانوں کے انٹرنیشنل مقابلے؛ گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی طلباء کی وزیرِ سندھ سے ملاقات
کراچی: کھانوں کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل منیجمنٹ (PITHAM) کی دو طلباء نے گولڈ میڈل اور دو نے براؤن میڈل حاصل کر لیے۔
ملائیشیا میں منعقدہ عالمی کھانوں کا مقابلہ بیٹل آف شیفز 2024 منعقد کیا گیا جس میں عائشہ علی نے سی فوڈ مین میں گولڈ میڈل، سحرش ایوب نے چکن مین کورس میں گولڈ میڈل جبکہ ارم شیخ نے روسٹڈ چکن فری اسٹائل اور فاطمہ سستان نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کامیاب ہونے والے طلباء کی محنت کو سراہا۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ عالمی مقابلے میں کامیابی پر پوری قوم کو اپنی بیٹیوں پر فخر ہے، پیتھم کا ادارہ بچوں کے لیے ایک منفرد اور بہترین ادارہ ہے، پیتھم کے طلباء دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔