- مغربی کنارے میں اردن کے شہری کی فائرنگ؛ 3 اسرائیلی ہلاک
- مسافروں کو لذیذ چائے پلانے کیلیے پی آئی اے کا 32ہزار کلو چینی خریدنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کیلئے کے پی کی سرکاری مشینری کا استعمال
- انگلش فاسٹ بولر سری لنکا کیخلاف اوول ٹیسٹ میں اسپن بالر بن گئے
- نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9مئی کے مجرم نے دی، مریم اورنگزیب
- انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ لاہور سے گرفتار، بھارتی باشندے ملوث ہونے کا انکشاف
- پیرا اولمپکس؛ قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر اتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم
- لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق
- چِت لیٹے وقت بلڈ پریشر چیک کرنا زیادہ درست نتائج دیتا ہے
- جنوبی وزیرستان میں گاڑی کے قریب دھماکا، قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق
- انگلینڈ کا دورہ پاکستان؛ ٹیسٹ میچز کی سیریز کہاں ہوگی؟ وینیوز سامنے آگئے
- آئیوری کوسٹ میں بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی؛ 13 ہلاکتیں اور 45 زخمی
- وزیراعلی پنجاب نے سڑک کنارے ڈھابے پر گاڑی روکی، چارپائی پر بیٹھ کر چائے پی
- یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان نیوی کی خصوصی وڈیو "ہر لحظہ تیار" جاری
- کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان
- وزیر داخلہ کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو
- اسلام آباد؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ساتھی ہلاک
- بوئینگ اسٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا
- انگلش کرکٹر معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ برآمد
اسمبلی میں بات کرنے کا موقع نہ دینے پر پی ٹی آئی اسپیکر کے خلاف پھٹ پڑی
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن اسپیکر پر پھٹ پڑی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ جب ہمارا اسپیکر تھا تو شہباز شریف کو گھنٹوں بولنے کا موقع دیتے تھے اور اب اسپیکر ہمیں بات نہیں کرنے دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک سکے کے دو رُخ ہیں، اسد قیصر بطور اسپیکر ہماری حکومت میں شہباز شریف کو گھنٹوں خطاب کرنے دیتے تھے اسد قیصر بڑھ چڑھ کر اپوزیشن کا ساتھ دیتے تھے لیکن اب ایاز صادق اب اپوزیشن رہنماؤں کو بولنے نہیں دیتے، ایاز صادق کے اس رویے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ کل کُرم ایجنسی میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جنوبی وزیرستان میں آج پھر سیکیورٹی فورسز پر حملہ ہوا ہے، اسٹیک اور انٹرپرائزر کا آج قانون پاس ہوا ہے، ترامیم پر ترامیم کی جارہی ہے اور ممبران کو اسی وقت مسودہ دیا جاتا ہے، ہمیں اس کی طریقہ کار کا کوئی علم نہیں، کوئی طریقہ کار طے نہیں ہوا۔
یہ پڑھیں : محمود خان اچکزئی کی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک سکے کے دو رُخ ہیں، اسد قیصر بطور اسپیکر ہماری حکومت میں شہباز شریف کو گھنٹوں خطاب کرنے دیتے تھے اسد قیصر بڑھ چڑھ کر اپوزیشن کا ساتھ دیتے تھے لیکن اب ایاز صادق اب اپوزیشن رہنماؤں کو بولنے نہیں دیتے، ایاز صادق کے اس رویے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ یہاں ہم ڈیبیٹ کرنے نہیں آتے مسائل پر بات کرنے آتے ہیں، یہ بل آنا نہیں چاہیے تھا، حکومت کے کالے کرتوت کو چھپانے کیلئے یہ بل لایا گیا۔
جب اپوزیشن پوائنٹ آف آرڈر لاتی ہے تو بات نہیں کرنے دیا جاتا، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ حکومت قانون سازی کو بلڈوز کررہی ہے، ون گو میں قوانین پاس کیے جارہے ہیں، جب اپوزیشن پوائنٹ آف آرڈر لاتی ہے تو بات نہیں کرنے دیا جاتا، کل اجلاس ہوا تو ایجنڈا ادھورا رہا، قوم کے ساڑھے 6 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں پوائنٹ آف آرڈر آپ کے سامنے رکھتا ہوں، اس ملک میں کتنے لوگ ہیں جن کو اٹھایا گیا ہے، ہم نے اسپیکر کے رویے کے خلاف کئی بار احتجاج کیا ہے، پوائنٹ آف آرڈر پر بولنا ہر ایم این اے کا حق ہےم اگر اسپیکر کا رویہ یہی رہا تو ہمیں آخری حد تک جانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
ہم اپنے ججز کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جیت گئے ہیں، اسد قیصر
اسد قیصر نے کہا کہ ججز کے خلاف کمپین کی مزاحمت کریں گے، ہماری جدوجہد کسی دباؤ کے نتیجے میں ختم نہیں ہوگی، ہم قانون اور آئین کے مطابق جنگ لڑیں گے، اسلام آباد کے بہادر ججز ہمارے مقدمے لڑ رہے ہیں، آئین معطل ہے آئین ایک کتاب ہے جس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا، ہم اپنے ججز کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جیت گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔