- لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق
- چِت لیٹے وقت بلڈ پریشر چیک کرنا زیادہ درست نتائج دیتا ہے
- جنوبی وزیرستان میں گاڑی کے قریب دھماکا، قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق
- انگلینڈ کا دورہ پاکستان؛ ٹیسٹ میچز کی سیریز کہاں ہوگی؟ وینیوز سامنے آگئے
- وزیراعلی پنجاب نے سڑک کنارے ڈھابے پر گاڑی روکی، چارپائی پر بیٹھ کر چائے پی
- یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان نیوی کی خصوصی وڈیو "ہر لحظہ تیار" جاری
- کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان
- وزیر داخلہ کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو
- اسلام آباد؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ساتھی ہلاک
- بوئینگ اسٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا
- انگلش کرکٹر معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ برآمد
- 8 ستمبر ہماری دفاعی تاریخ کا ایک اور عظیم الشان اور یادگار دن ہے، محسن نقوی
- سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 'سرکس' سے تشبیہ دیدی
- ریڈ، وائٹ بال کپتانوں کی تبدیلی کی باز گشت تیز ہوگئی
- پی ٹی آئی جلسہ؛ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں
- نمکین پانی کے قطرے بچوں میں زکام کی مدت کم کرسکتے ہیں
- متعدد بین الممالک سفروں کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شہری
- عراق کی فضا میں تیز اور چمکدار روشنی کا معمہ محکمہ موسمیات نے حل کر دیا
- رواں سال ایشیا کے سب سے طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ نے ویتنام میں تباہی مچا دی
تاجروں کا آئی پی پیز معاہدوں کو فوری منسوخ کرنے اور 10 روپے یونٹ بجلی دینے کا مطالبہ
راولپنڈی: بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے، ٹیکسسز کی بھرمار اور ،مہنگائی کے خلاف تاجروں نے راولپنڈی کے فوارہ چوک پر احتجاج کیا اور آئی پی پیز معاہدے فوری طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
مرکزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر کی قیادت میں راجہ بازار سمیت دیگر بازاروں کے تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شکرا نے بجلی سستی اور بلوں میں لگائے گئے ٹیکسسز واپس لینے اور اشرافیہ کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
تاجروں نے حکومت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ تاجروں کے احتجاج کے باعث فوارہ چوک سے ہملٹن روڈ جانب جانے والا راستے پر ٹریفک معطل رہی۔
شرجیل میر کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو فوری طور ہر منسوخ کیا جائے، بجلی کا فی یونٹ 10 روپے میں دیا جائے اور 300 یونٹ 2 ماہ کے لیے فری دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صنعت کو چلانے کے لیے فی یونٹ 5 روپے میں دیا جائے، آٹے اور کھانے پیسے کی اشیاء پر سیلز ٹیکس برداشت نہیں کریں گے پارلیمنٹرینز سے کہتا ہوں کہ اپنے تمام اخراجات صفر کر دیں کیونکہ ہمارا اگلا لائحہ عمل بہت خطرناک ہو گا، اگر ایک ماہ کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے پورے راولپنڈی میں فیملیز کے ہمراہ دھرنا دیں گے۔
شرجیل میر کا کہنا تھا کہ میں ریاستی اداروں سے کہتا ہوں کہ یہ 24 کروڑ پاکستانی کا ملک ہے عوام کے حقوق کا سب کو تحفظ کرنا ہوگا مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کردیا یے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔