- مغربی کنارے میں اردن کے شہری کی فائرنگ؛ 3 اسرائیلی ہلاک
- مسافروں کو لذیذ چائے پلانے کیلیے پی آئی اے کا 32ہزار کلو چینی خریدنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کیلئے کے پی کی سرکاری مشینری کا استعمال
- انگلش فاسٹ بولر سری لنکا کیخلاف اوول ٹیسٹ میں اسپن بالر بن گئے
- نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9مئی کے مجرم نے دی، مریم اورنگزیب
- انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ لاہور سے گرفتار، بھارتی باشندے ملوث ہونے کا انکشاف
- پیرا اولمپکس؛ قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر اتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم
- لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق
- چِت لیٹے وقت بلڈ پریشر چیک کرنا زیادہ درست نتائج دیتا ہے
- جنوبی وزیرستان میں گاڑی کے قریب دھماکا، قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق
- انگلینڈ کا دورہ پاکستان؛ ٹیسٹ میچز کی سیریز کہاں ہوگی؟ وینیوز سامنے آگئے
- آئیوری کوسٹ میں بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی؛ 13 ہلاکتیں اور 45 زخمی
- وزیراعلی پنجاب نے سڑک کنارے ڈھابے پر گاڑی روکی، چارپائی پر بیٹھ کر چائے پی
- یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان نیوی کی خصوصی وڈیو "ہر لحظہ تیار" جاری
- کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان
- وزیر داخلہ کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو
- اسلام آباد؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ساتھی ہلاک
- بوئینگ اسٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا
- انگلش کرکٹر معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ برآمد
کراچی میں قلت آب کے ستائے شہریوں نے سرکاری ہائیڈرنٹس پر حملے شروع کر دیے
کراچی: کراچی میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیارکر گیا، پانی کے ستائے شہریوں نے سرکاری ہائیڈرنٹس پر حملے شروع کر دیے، شہریوں نے صفورہ اورلانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹس پر کھڑے ٹینکروں کے نلکے کھول کر پانی سڑکوں پر بہا دیا۔
کراچی میں قلت آب کے ستائے شہریوں نے احتجاج کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے، اور بڑی تعداد میں جمع ہوکر ہائیڈرنٹس پر کھڑے ٹینکروں کا پانی بہانہ شروع کردیا ہے۔ غصے میں بپھرے ہوئے شہریوں نے صفورہ اور لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹس پر کھڑے ٹینکروں کے نلکے کھول کر سارا پانی بہادیا۔
واٹر کارپوریشن حکام نے بتایا کہ عوامی احتجاج کے باعث لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹ کو بندکردیا گیا ہے کیونکہ وہاں نکلنے والے ٹینکرز کوشہریوں نے روک کر ان کا پانی سڑک پر بہادیا، لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹس پرامن وامان کی صورتحال خراب ہوگئی۔
بڑی تعداد میں پانی کے ستائے شہری لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈٖرنٹ پہنچ گئے تھے اورانہوں نے تمام ٹینکروں کے نلکے کھول کر پانی بہادیا جس سے سڑک پر پانی جمع ہو گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی کی بوند بوند کو ترس ر ہے ہیں جبکہ اسی طرح کی صورتحال صفورہ ہائیڈرنٹ پر پیش آرہی ہے جہاں ایک جانب سے شہری احتجاج کرکے ہائیڈرنٹ کو بند کرارہے ہیں تو دوسری جانب فیوچرکالونی لانڈھی ہائیڈرنٹ پر تین دن سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہے جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی بند ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کرش ہائیڈرنٹ ون اور ٹو بھی بند ہے جہاں بجلی کی فراہمی معطل ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرپاؤ ساوتھ ہائیڈرنٹ پر بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔
ذرائع واٹر کارپوریشن نے بتا یا کہ کراچی میں صرف دو ہائیدرنٹس نیپا اور سخی حسن سے شہریوں کو پانی فراہم کی جا رہا ہے جبکہ 5 ہائیدرنٹس بجلی اور شہریوں کے احتجاج کی وجہ سے بند ہیں جس کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی طرح متاثر ہو گئی ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، جس کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔