- زم افرو ٹی 10، مبینہ مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات شروع
- ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ممکنہ جوابی حملے کی تفصیلات لیک
- فضل الرحمن آج نہ مانے تو ترمیمی مسودے میں فوجی عدالتوں کی شق آ سکتی ہے، ذرائع
- راست کے ذریعے16دن میں1 ہزار ارب روپے کی ریکارڈ ٹرانزیکشنز
- ایف بی آر نے چیف کلکٹرز کسٹمز اور ڈائریکٹرز جنرل کے نئے حدود و اختیارات کا تعین کردیا
- گیٹ نمبر چار الٹا اور سیدھا بھی کھلتا ہے،شیخ رشید
- دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر مختلف سیاسی جماعتوں کا بیداری مارچ
- ٹیکس چوری:ایف بی آر نے بڑے شہروں میں آپریشن تیز کر دیا
- دنیا بھر میں آج ایئرٹریفک کنٹرولرز کا عالمی دن منایا جائیگا
- ایرانی ایجنٹوں مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے کوشش کرکے بڑی غلطی کی، نیتن یاہو
- پی آئی اے کو کسی صورت اونے پونے فروخت نہیں کرنے دیں گے، عبداللہ جدون
- نڈال کو ریٹائرمنٹ سے قبل جوکووچ کے خلاف کیریئر کے آخری مقابلے میں شکست
- پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان
- شمالی غزہ میں جھڑپ کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ
- امن کے حامی ہیں لیکن کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
- آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی نے جواب کیلیے صبح تک کا وقت مانگا ہے، مولانا فضل الرحمان
- غزہ، لبنان کیلئے 12 امدادی کھیپ بھیج دی گئی ہیں، حکام
- چینی صدر کا فوجیوں کوجنگی صلاحیت مضبوط بنانے پر زور
- قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل، آج شام 6 بجے ہوگا
الیکشن کمیشن توہین کیس؛ فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس میں فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے گئے۔
عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت رکن الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔ شعیب شاہین کے معاون وکیل پیش ہوئے۔ رکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کے پاس وکالت نامہ ہے تو جمع کروائیں۔
ہائی کورٹ میں عمران خان کے لئے اس کیس میں کوئی حکم امتناع نہیں۔ جنوری میں آخری بار ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ ہائی کورٹ نے حتمی ارڈر پاس کرنے سے روکا تھا لیکن کارروائی کی جا سکتی ہے۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن ورچوئل حاضری کو یقینی بنا سکتا ہے جس پر الیکشن کمیشن کے رکن نے استفسار کیا کہ کیا ورچوئل حاضری ہو سکتی ہے۔ جواب دہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری لگوا سکتے ہیں۔ سول کیسز میں تو حاضری ضروری نہیں۔کرمنل کیس میں حاضری لازمی ہے۔پراسیکیوٹر الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون شہادت میں آپ ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں۔ کورٹ ورچوئل حاضری کی اجازت دے سکتی ہے۔
رکن الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ شعیب شاہین، فواد چوہدری اور ان کے وکیل کہاں ہیں جس پر معاون وکیل نے کہا شعیب شاہین ہائی کورٹ میں کیس میں مصروف ہیں۔ فواد چوہدری اور ان کے وکیل بھی ہائی کورٹ میں مصروف ہیں جس پر الیکشن کمیشن کے رکن نے کہا کہ کیا ہم فواد چوہدری کا وارنٹ نکالیں۔ وکیل کی حاضری سے استثنیٰ تو چل جائے گا فواد چوہدری کہاں ہیں۔ہمارے کیس کو تو انہوں نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ہائی کورٹ میں تو فواد چوہدری کی حاضری ضروری نہیں۔ کمیشن آزاد ہے کسی کے ماتحت نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔