- اگر ایک ماہ تک روزانہ ادرک کھائیں تو کیا ہوگا؟
- ہماری کہکشاں دوسری کہکشاں سے متصادم ہورہی ہے، ماہرین
- ایک دوسرے سے انتہائی محبت کرنے والے میاں بیوی ایک دن میں انتقال کرگئے
- سعودی کوچ اپنے فٹبالرز کے کلب فٹبال کھیلنے سے گریز پر نالاں
- اطالوی کھلاڑی جینک سنر نے یو ایس اوپن مینز کا ٹائٹل جیت لیا
- غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسرائیلی بمباری میں اہل خانہ سمیت شہید
- معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے دل بھرگیا
- افغانستان نے کیویز کو حیران کرنے کا خواب دیکھ لیا
- پیرس گیمز 2024، 12 ملین ٹکٹوں کی فروخت سے اولمپکس کا نیا ریکارڈ قائم
- ’’ نازک دور‘‘ سے گذرتی ملکی کرکٹ
- حیدرآباد، سائیٹ پولیس کا کار لفٹر گروہ سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- مراد سعید ارشد شریف کے گھر چھپے تھے، فیصل واوڈا
- میئر کراچی کی رات گئے ایم اے جناح روڈ آمد، پیچ ورک کے کام کا جائزہ لیا
- ریاستی اداروں پر حملہ کرنے والوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نائب وزیراعظم
- گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں 48 افراد جاں بحق
- کراچی؛ شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک
- اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، 830 گرام آئس برآمد
- عدالتی چھٹیاں ختم، سپریم کورٹ میں آج صبح نئے عدالتی سال کی تقریب منعقد ہوگی
- ’یہ ہے 9 مئی کے مجرموں کی اصلیت’، مریم اورنگزیب کا گنڈاپور کی تقریر پر ردعمل
غزہ جنگ بندی پر اسرائیل اور حماس کے مذاکرات میں بڑی پیشرفت کی امید
قاہرہ: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ غزہ جنگی بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا وفد مصر روانہ ہوگیا ہے، مصری حکومت نے مذاکرات میں بڑی پیشرفت کا امکان ظاہر کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مذاکراتی ٹیم قاہرہ پہنچے گی جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کرے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفد کی سربراہی بیرونی سیکیورٹی سروس کے سربراہ شن بیٹ کررہے ہیں جبکہ دیگر افراد میں اسرائیلی آرمی کے افسران و اہلکار بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی معاہدے میں حماس سب سے بڑی رکاوٹ ہے، امریکی صدر
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے آج جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ میں مذاکرات کاروں سے ملاقات بھی کی ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق قطر نے قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کا انعقاد کیا ہے جس میں مصری، امریکی حکام بھی شریک ہیں اور اسرائیلی وفد مذکورہ حکام سے ملاقات کرے گا۔
رائٹرز کو مصری حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں پیشرفت کا امکان ہے، اس سے قبل متفقہ نکات پر دونوں فریقین کو قائل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، فلسطینی کے مزاحمتی گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثالثوں نے انہیں ابھی تک کسی بھی قسم کی پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا ہے۔
مصری ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ معاہدے کے پہلے چھ ہفتوں کے مرحلے کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی غزہ کے رہائشی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلاء اور جنگ کے بعد غزہ کے انتظامی طریقہ کار اور بحالی کے معاملات پر بھی اتفاق ہوا تھا۔
واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے گزشتہ ماہ ایک روڈ میپ پیش کیا تھا جس کو اسرائیلی وزیراعظم نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ حماس نے کچھ شرائط بھی رکھی تھیں۔
حماس نے بات چیت کیلیے شہریوں کی واپسی، گھروں کی بحالی سمیت گرفتار فلسطینیوں کی رہائی اور دیگر شرائط امریکا کے سامنے پیش کی تھیں جسے وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے کچھ شرائط کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ؛ حماس نے اپنی شرائط رکھ دیں
بعد ازاں امریکی صدر نے جوبائیڈن نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی سب سے بڑی رکاوٹ حماس خود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔