- مخصوص نشستوں کے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونے کا کیس، اٹارنی جنرل طلب
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار
- کل پی ٹی آئی میلہ مویشیاں لگا، انسانوں کی نہیں جانوروں کی تقاریر تھیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- کمسن لڑکی کوجسم فروشی پرمجبورکرنے والی خاتون گرفتار
- یوم بحریہ اور راج شاہی گن بوٹ
- چیف جسٹس نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی
- وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 10 زخمی
- لاپتا 4بھائیوں کی بازیابی؛ پشاور ہائیکورٹ کا ایس ایچ او حیات آباد کو شامل تفتیش کرنیکا حکم
- جعلی حکومت کا ایک اور 9 مئی کا پلان ناکام بنادیا، بیرسٹر سیف
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- حکمران خود سدھر جائیں ریلیف نہ دیا تو عوامی احتجاج بڑھے گا، لیاقت بلوچ
- شوٹنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے 3 گولڈ، 4 سلور اور 4 کانسی کے تمغے جیت لیے
- کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران رات کے وقت پھوار، بوندا باندی کا امکان
- کراچی؛ دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر نیوی اہلکار اور بیٹی کے قتل کا ملزم گرفتار
- آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی 5کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار
- پنجاب میں بارشوں کے باعث 123 افراد جاں بحق، 292 گھر متاثر ہوئے
- پہلے بینچ دیکھ کر ہی بتا دیا جاتا تھا کیس کا فیصلہ کیا ہو گا اب ایسا نہیں ہوتا، چیف جسٹس
- اسلام آباد میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے، 24 گھنٹے میں مزید 7 مریض رپورٹ
- بھارتی فضائی حدود میں مسافر کا انتقال، ڈھاکا کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
ایپل کا 98 ممالک کے صارفین کے لیے انتباہ جاری
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 98 ممالک سے تعلق رکھنے والے آئی فون صارفین کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں ممکنہ اسپائی ویئر حملوں سے خبردار کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے رواں سال یہ جاری ہونے والا دوسرا انتباہ ہے۔ اس سے قبل اپریل میں 92 ممالک کے صارفین کو ایسا ہی تنبیہی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔
کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود سپورٹ ڈاکیومنٹ کے مطابق 2021 کے بعد سے ایپل مستقل بنیادوں پر 150 سے زائد ممالک میں اپنے صارفین کے لیے یہ نوٹیفیکیشن بھیج رہا ہے۔تاہم، بدھ کے روز جاری کیے جانے والے تازہ ترین انتباہ میں کمپنی کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت یا نوٹیفیکیشن حاصل کرنے والے صارفین کے ممالک کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
انتباہ میں کمپنی نے لکھا کہ ایپل نے ایک مرسنیری اسپائی ویئر حملے کی نشان دہی کی ہے جوصارفین کو نشانہ بناتے ہوئے صارفین کی ایپل آئی ڈی سے منسلک آئی فون میں گھسنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایپل کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر اس لیے ہو سکتا ہے آپ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں۔ اگرچہ ایسے حملوں کی نشان دہی کرنا حتمی طور پر یقینی نہیں ہوتا لیکن کمپنی کو اپنے انتباہ پر اعتماد ہے، براہ مہربانی اس کو سنجیدہ لیجئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔