- سعودی کوچ اپنے فٹبالرز کے کلب فٹبال کھیلنے سے گریز پر نالاں
- اطالوی کھلاڑی جینک سنر نے یو ایس اوپن مینز کا ٹائٹل جیت لیا
- غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسرائیلی بمباری میں اہل خانہ سمیت شہید
- معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے دل بھرگیا
- افغانستان نے کیویز کو حیران کرنے کا خواب دیکھ لیا
- پیرس گیمز 2024، 12 ملین ٹکٹوں کی فروخت سے اولمپکس کا نیا ریکارڈ قائم
- ’’ نازک دور‘‘ سے گذرتی ملکی کرکٹ
- حیدرآباد، سائیٹ پولیس کا کار لفٹر گروہ سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- مراد سعید ارشد شریف کے گھر چھپے تھے، فیصل واوڈا
- میئر کراچی کی رات گئے ایم اے جناح روڈ آمد، پیچ ورک کے کام کا جائزہ لیا
- ریاستی اداروں پر حملہ کرنے والوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نائب وزیراعظم
- گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں 48 افراد جاں بحق
- کراچی؛ شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک
- اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، 830 گرام آئس برآمد
- عدالتی چھٹیاں ختم، سپریم کورٹ میں آج صبح نئے عدالتی سال کی تقریب منعقد ہوگی
- ’یہ ہے 9 مئی کے مجرموں کی اصلیت’، مریم اورنگزیب کا گنڈاپور کی تقریر پر ردعمل
- ایرانی صدر 11 ستمبر کو اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے
- کوٹ رادھا کشن؛ معمولی جھگڑے پر نوجوان نے چاقو کے وار سے 5 بچوں کو شدید زخمی کردیا
- چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا
سسلین مافیا کے سربراہ کی بہن کو 14 برس قید کی سزا
روم، اٹلی: اٹلی کی عدالت نے سسلین مافیا کے انتقال کرجانے والے سربراہ میٹیو مسینا ڈینارو کی بہن روسیلیا کو مافیا اور لوٹی گئی اشیا وصول کرنے پر 14 برس قید کی سزا سنا دی۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسلیا کو مارچ 2023 میں گرفتار کر کے ان کے خلاف ٹرائل شروع کیا گیا تھا اور پراسیکیوٹر نے ان پر اپنے بدنام زمانہ بھائی کو بچانے، ان کے مالی معاملات کا انتظام کرنے اور انہیں بیرونی دنیا میں دیگر لوگوں سے رابطوں میں معاونت کے الزامات عائد کیے تھے۔
سسلی کے دارالحکومت پالیرمو کی عدالت نے 69 سالہ روسیلای کو مذکورہ الزامات پر سزا سنائی تاہم اطالوی قانون کے مطابق ان فیصلوں کے خلاف حتمی فیصلے سے قبل دو مرتبہ اپیل کی جاسکتی ہے۔
اٹلی کی سسلین مافیا کے سربراہ میٹیو مسینا ڈینارو گزشتہ برس جنوری میں گرفتاری سے قبل اٹلی کو انتہائی مطلوب ملزمان میں شامل تھا اور انہوں نے تین دہائیاں مفروری میں گزارے اور اسی دوران ان پر کئی قتل کے الزامات بھی لگے تاہم گزشتہ ستمبر میں کینسر کے عارضے میں لاحق ہو کر انتقال کرگئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ میٹیو مسینا ڈینارو جب مفرور تھے تو اپنے رشتہ داروں اور ساتھیوں سے رابطہ کرتے تھے جو ایک کاغذ ٹکڑے ‘پزینی’ کے ذریعے ہوتی تھی، جس میں بعض اوقات احکامات اور ہدایات ہوتی تھی اور ان میں چند کوڈز میں لکھے ہوتے جو ان کی بہن کے گھر سے برآمدہوئے تھے۔
مافیا کا سربراہ 1993 میں منظرعام سے غائب ہوگیا تھا کیونکہ ان کے خلاف مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی تفصیلات سامنے آرہی تھیں، جس میں 1992 میں مافیا مخالف پروسیکیوٹر گیووانی فیلکون اور پائیلو بورسیلینو کا قتل بھی شام تھا۔
میٹیو مسینا ڈینارو عرف ‘یو سیکو’ مافیا کے رکن اور دی بیسٹ رینا سیلویٹور کی سربراہی میں کورلیونیسی کے قریبی اتحادی کے بیٹے تھے، سسلی کے مافیاز کوسا نوسٹرا کے سربراہوں کے غیرمتنازع سربراہ بن گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔