- نسیم شاہ کی ٹرانسفارمر سے متاثر ٹیکنو سپارک 30 پرو کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر واپسی
- نادرا کی موجودہ بائیو میٹرک کی سہولت کو چہرے کی شناخت کی سہولت سے تبدیل کیا جائے
- عمران خان کی ذاتی معالج سے معائنے کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر
- امریکا میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکراگیا؛ 4 ہلاکتیں
- پاپوش نگر میں کمسن بچے پر تشدد کرنے والا دکان دار گرفتار
- مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے ملانے والی ٹنل میں مزدوروں پر حملہ؛ 7 ہلاکتیں
- لاہور؛ شادی کا جھانسہ، ملزم کی آٹھویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی
- بھارت میں خواتین کی ’نو کلین شیو، نو بوائے فرینڈ‘ ریلی ؛ ویڈیو وائرل
- نئے چیف جسٹس کی تعیناتی، اسپیکر نے چیئرمین سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے نام مانگ لیے
- آئینی ترمیم میں سود کا خاتمہ؛ مفتی تقی عثمانی کا مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین
- پاک بحریہ کا آپریشن، 145 ملین ڈالر کی بھارتی ساختہ منشیات ضبط
- بھارت عالمی سطح پر اجرتی قاتلوں کے جتھے میں شامل، دی گارجین
- آئینی ترامیم: جوڈیشل کونسل کی رپورٹ پر صدر کسی بھی جج کو برطرف کرسکیں گے
- چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی میں کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی، فارمولا تیار
- آئینی ترامیم منظور کرنے والوں کے خلاف تحریک چلائیں گے، علی احمد کرد
- میکسیکو؛ قدیم قبائل مزدورں کے حقوق کے علمبردار پادری کا چرچ سے باہر قتل
- 5 اکتوبرکو ایوان عدل میں تشدد کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست
- پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازع غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی، بیرسٹرسیف
- چار خواتین کا قتل؛ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گھر والوں کو مارا، بیٹے کا بیان
- لاہور میں داماد نے ساس اور سسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کے کپتان نامزد
کراچی: صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان نامزد کر دیا گیا،وہ ڈارون آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچز کی سیریز میں قیادت کریں گے۔
صاحبزادہ فرحان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں،چار روزہ سیریز میں دو میچز کھیلے جائیں گے،15 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کر دی گئی،فاسٹ بولر حنین شاہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ قاسم اکرم پاکستان شاہینز کا حصہ بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
کپتان صاحبزادہ فرحان آج نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، پاکستان شاہینز اب اتوار کی بجائے ہفتے کی صبح اپنی منزل پر روانہ ہوگی،اس طرح نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر پر کیمپ جمعہ کو ہی ختم ہو جائے گا۔
پاکستان ریڈ بال ٹیم ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی ٹیم کے ہمراہ ڈارون جائیں گے،جیسن گلسپی دوسرے چار روزہ میچ کے بعد اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آجائیں گے،وہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پیسرز پر کام کا بوجھ گلیپسی کو ستانے لگا
پاکستان شاہینز کا اسکواڈ صاحبزادہ فرحان(کپتان) ، حسیب اللہ ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، محمد علی، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین پر مشتمل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔