- لوگ خود نہیں نکلے کل انہیں زبردستی جلسہ کے لیے لایا گیا، وفاقی وزرا
- پشاور؛ گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بچے سمیت 3 افراد زخمی
- کراچی؛ گھر سے 2 بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد، شوہر زیر حراست
- تعلیمی نظام میں جدیدیت اور اساتذہ کی تربیت
- فائرنگ کرکے 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے والا اردن کا شہری کون تھا
- اسلام آباد میں زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک
- ہائیکورٹ جج کو سو گز کا پلاٹ نہیں ملتا یہاں ہزار گز کے پلاٹ پر قبضے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- راولپنڈی؛ شادی کا جھانسا دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- گزشتہ 8 ماہ میں 16 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی، ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد
- پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کی تیاری
- وزیراعظم کا آج اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ، مجوزہ آئینی ترامیم پر بات ہوگی
- چیمپیئنز کپ میں نئے کھلاڑیوں کیلیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے، چیئرمین پی سی بی
- ایشین چیمپیئنز ہاکی؛ پاکستان اور کوریا کا میچ دو دو گول سے برابر
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونے کا کیس، اٹارنی جنرل طلب
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار
- کل پی ٹی آئی میلہ مویشیاں لگا، انسانوں کی نہیں جانوروں کی تقاریر تھیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- کمسن لڑکی کوجسم فروشی پرمجبورکرنے والی خاتون گرفتار
- یوم بحریہ اور راج شاہی گن بوٹ
- چیف جسٹس نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی
سویرا ندیم کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران و پریشان
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ سویرا ندیم کا حالیہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جسے دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔
حال ہی میں سویرا ندیم نے نجی لائف اسٹائل میگزین کو انٹرویو دیا اور اسی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا، اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ کا وزن پہلے سے کافی کم لگ رہا ہے جبکہ وہ بےحد حسین بھی نظر آرہی ہیں۔
تصاویر میں سویرا ندیم کو پہلے سے زیادہ خوبصورت اور جوان دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے زائد العمری میں ان کی فٹنس کی تعریف کی۔
مداحوں نے کہا کہ سویرا ندیم کی خوبصورتی سدا بہار ہے اور یہ ہی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حقیقی خوبصورت اداکارہ ہیں۔
اس انٹرویو میں سویرا ندیم نے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی اور اہلخانہ کی تصاویر کو سوشل میڈیا سے دور رکھتی ہیں کیونکہ اُنہیں بالکل نہیں پسند کہ کوئی اُن کی ذاتی زندگی پر بات کرے۔
سویرا ندیم نے کہا کہ اُنہوں نے ابھی تک اپنی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں اور نہ ہی کبھی اپنے بیٹوں کی تصاویر پوسٹ کیں۔
سینیئر اداکارہ نے کہا کہ بےشک! اُن کا تعلق شوبز گھرانے سے ہے لیکن اُن کے شوہر اور بچے شوبز کی دُنیا کے عادی نہیں، اسی وجہ سے وہ اُنہیں میڈیا سے دور رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اُنہوں نے 15 سال کی عُمر میں ہی تھیٹر میں کام شروع کردیا تھا، اُس کے بعد اُنہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں میں کام کیا جن سے اُنہیں شہرت ملی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔