- پی ٹی آئی جلسہ: اسلام آباد پولیس نے منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے
- ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس میں اراکین قومی اسمبلی کیلیے الگ الگ عشائیے
- لوگ خود نہیں نکلے کل انہیں زبردستی جلسہ کے لیے لایا گیا، وفاقی وزرا
- پشاور؛ گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بچے سمیت 3 افراد زخمی
- کراچی؛ گھر سے 2 بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد، شوہر زیر حراست
- تعلیمی نظام میں جدیدیت اور اساتذہ کی تربیت
- فائرنگ کرکے 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے والا اردن کا شہری کون تھا ؟
- اسلام آباد میں زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک
- ہائیکورٹ جج کو سو گز کا پلاٹ نہیں ملتا یہاں ہزار گز کے پلاٹ پر قبضے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- راولپنڈی؛ شادی کا جھانسا دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- گزشتہ 8 ماہ میں 16 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی، ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد
- پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کی تیاری
- وزیراعظم کا آج اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ، مجوزہ آئینی ترامیم پر بات ہوگی
- چیمپیئنز کپ میں نئے کھلاڑیوں کیلیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے، چیئرمین پی سی بی
- ایشین چیمپیئنز ہاکی؛ پاکستان اور کوریا کا میچ دو دو گول سے برابر
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونے کا کیس، اٹارنی جنرل طلب
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار
- کل پی ٹی آئی میلہ مویشیاں لگا، انسانوں کی نہیں جانوروں کی تقاریر تھیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- کمسن لڑکی کوجسم فروشی پرمجبورکرنے والی خاتون گرفتار
لاہور؛ کسٹمز انٹیلیجنس کی بڑی کارروائی، 38 کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی
لاہور: کسٹمز انٹیلی جنس لاہور نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی ، جس میں 17 کلو 544 گرام وزنی ہیروئن کی مالیت 38 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس محمد علی رضا کی ہدایت پر ڈائریکٹر کسٹمر انٹیلی جنس لاہور طیبہ کیانی نے منشیات اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر شعیب رضا کو اسمگلرز کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم بنانے کے احکامات دیے، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹریاور حیات نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
خصوصی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے وقار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسیب حسن، سپرنٹنڈنٹ عثمان آزاد،انٹیلی جنس آفیسر فدا حسین،انٹیلی جنس آفیسر علی رضا بھٹی،انٹیلی جنس آفیسر حسنین شبیر ودیگر افسران و اہلکارشامل تھے۔
ٹیم نے اوکاڑہ کے علاقے میں ناکا لگا کر چیکنگ شروع کی۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو چیکنگ کے لیے روکا تو ملزمان اپنا بیگ پھینک کر فرار ہوگئے۔بیگ کی تلاشی لینے پر اس میں سے 17 کلو 544 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق ہیروئن کی مالیت 38 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ہیروئن کو اسٹیٹ ویئر ہاؤس میں جمع کرواکر اسمگلرز کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔