- کراچی سپرہائی وے سبزی منڈی میں دھماکا
- اسلام آباد جلسہ: پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تین مقدمات درج
- ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس میں اراکین قومی اسمبلی کیلیے الگ الگ عشائیے
- لوگ خود نہیں نکلے کل انہیں زبردستی جلسہ کے لیے لایا گیا، وفاقی وزرا
- پشاور؛ گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بچے سمیت 3 افراد زخمی
- کراچی؛ گھر سے 2 بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد، شوہر زیر حراست
- تعلیمی نظام میں جدیدیت اور اساتذہ کی تربیت
- فائرنگ کرکے 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے والا اردن کا شہری کون تھا ؟
- اسلام آباد: ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب سے دو خواتین اور ایک مرد ہلاک
- ہائیکورٹ جج کو سو گز کا پلاٹ نہیں ملتا یہاں ہزار گز کے پلاٹ پر قبضے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- راولپنڈی؛ شادی کا جھانسا دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- گزشتہ 8 ماہ میں 16 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی، ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد
- پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کی تیاری
- وزیراعظم کا آج اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ، مجوزہ آئینی ترامیم پر بات ہوگی
- چیمپیئنز کپ میں نئے کھلاڑیوں کیلیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے، چیئرمین پی سی بی
- ایشین چیمپیئنز ہاکی؛ پاکستان اور کوریا کا میچ دو دو گول سے برابر
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونے کا کیس، اٹارنی جنرل طلب
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار
- کل پی ٹی آئی میلہ مویشیاں لگا، انسانوں کی نہیں جانوروں کی تقاریر تھیں، وزیر اطلاعات پنجاب
"میں سال میں 4 فلمیں کرتا ہوں تو لوگوں کو اس سے پریشانی ہوتی ہے"
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ اگر وہ سال میں ایک سے زیادہ فلمیں کرتے ہیں تو لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔
اکشے کمار، جو اپنی صاف گوئی کے لیے مشہور ہیں، اُنہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکاروں کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ کس طرح لوگ اُن کے کام پر تنقید کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے کہا کہ ہمارے یہاں جب کسی اداکار کی نمبر ایک یا دو کے طور پر درجہ بندی کی جاتی ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئی گھوڑا ریس میں دوڑ رہا ہے اور ہمیں بتانا ہے کہ یہ کونسے نمبر پر آیا ہے۔
اکشے کمار نے کہا کہ ہندی سنیما ایک سال میں تقریباً 200 فلمیں بناتا ہے اور اس میں ساؤتھ فلم انڈسٹری بھی شامل ہے لیکن صرف 8 سے 12 اداکار ہی ایسے ہیں جو مشہور ہیں تو ہم کیوں اس بات پر لڑیں کہ نمبر کون ہے؟
اداکار نے کہا کہ بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ میں سال میں 4 فلمیں کیوں کرتا ہوں، مجھے اس سوال کی سمجھ نہیں آتی کیونکہ میں نے پہلے کبھی کسی کو یہ پوچھتے ہوئے نہیں سُنا کہ میں زیادہ کام کیوں کرتا ہوں؟
مزید پڑھیں: اکشے کمار کے لئے بری خبر، فلم ’سرپھرا‘ کے پہلے دن کیلئے صرف 1800 ٹکٹ فروخت
اُنہوں نے کہا کہ میں اگر ایک سال میں 4 فلمیں کرتا ہوں تو لوگوں کو اس سے پریشانی ہوتی ہے اور یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے کہ لوگوں کو میرے کام سے پریشانی کیوں ہوتی ہے۔
اکشے کمار نے کہا کہ آج کے دور میں ہم پیسوں سے سب کچھ خرید سکتے ہیں، پھر چاہے وہ شہرت ہو یا پھر اداکاروں کی مقبولیت کی درجہ بندی لیکن ہم اپنے کام سے ہی پہچانے جاتے ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ مجھے انڈسٹری میں طویل عرصہ ہوگیا ہے، میں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا ہے اور آج بھی جب کوئی فلمی ناقد میرے کام کے بارے میں تجزیہ کرتا ہے تو میں اُن کی رائے کو سنجیدگی سے لیتا ہوں اور اپنی غلطیوں کو درست کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ آج 12 جولائی کو اکشے کمار کی نئی فلم ’سرپھرا‘ کو پوری دنیا ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا، فلم میں اکشے کے ساتھ رادھیکا مندن اور پریش راول بھی شامل ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایتکاری ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سودھا کونگارا نے کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔