- مریخ کی سطح پر ’مسکراتے چہرے‘ کی حیرت انگیز تصویر
- سیاست دان ملکی مفاد کے لیے ذاتی انا کو قربان کردیں، چوہدری شجاعت
- اینٹی کرپشن کا ایس بی سی اے ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ، افسران سے پوچھ گچھ
- کراچی میں ڈاکوؤں کی راہ چلتی خاتون سے واردات، فوٹیجز سامنے آگئی
- دنیا کی بدبودار ترین پنیر
- رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کی پاکستان مخالف گفتگو بے نقاب
- یوٹیوب سے دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کی پِتّے کے آپریشن کی کوشش؛ مریض ہلاک
- پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں مزید 100 ارب روپے اضافہ، آئی ایم ایف کو تشویش
- بلوچستان: مشتبہ دہشتگردوں کو 3 ماہ قید میں رکھنے کیلیے حراستی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ
- امیر بالاج قتل؛ مرکزی ملزم کے بہنوئی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی
- ایپل اپنی نئی آئی فون سیریز آج لانچ کرے گا
- آئی ایم ایف بورڈ کے ایک اوراجلاس کا کلینڈر جاری، پاکستان قرض پروگرام شامل نہیں
- سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- علی امین گنڈا پور کو بٹھا کر سمجھاؤں گا سیاست مولا جٹ کے نعروں سے نہیں چلتی، گورنر پنجاب
- جمشید دستی کی راہداری ضمانت منظور، متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم
- سندھ حکومت نے ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کی مخالفت کردی
- کراچی سپرہائی وے سبزی منڈی پر نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا
- اسلام آباد جلسہ: پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تین مقدمات درج
- ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس میں اراکین قومی اسمبلی کیلیے الگ الگ عشائیے
- لوگ خود نہیں نکلے کل انہیں زبردستی جلسہ کے لیے لایا گیا، وفاقی وزرا
سُپر ہٹ فلم 'میں ہوں نا' کی جوڑی امریتا راؤ اور زید خان 20 سال بعد ایک ساتھ
ممبئی: بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘میں ہوں نا’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی جوڑی اداکار زید خان اور اداکارہ امریتا راؤ کو 20 سال بعد ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اُٹھے۔
بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر امریتا راؤ اور زید خان کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اس جوڑی نے اپنی 20 سال پُرانی فلم ‘میں ہوں نا’ کا حُلیہ اپنا ہوا ہے۔
ویڈیو میں امریتا راؤ اور زید خان ایک سیٹ پر موجود ہیں جہاں یہ دونوں اداکار اپنے کسی نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں گانا ‘میں ہوں نا’ چل رہا ہے۔
امریتا راؤ اور زید خان نے ویڈیو میں ماضی کی پُرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے جہاں مداحوں کو خوش کیا تو وہیں مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوالات نے جنم بھی لیا۔
ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے پوچھا کہ کیا فلم ‘میں ہوں نا 2′ بننے والی ہے؟
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کسی اشہار کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ہے جس میں امریتا راؤ اور زید خان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘میں ہوں نا’ میں میگا اسٹار شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم کی دیگر کاسٹ میں سشمیتا سین، سنیل شیٹی، نصیر الدین شاہ، کرن کھیر، راکھی ساونت اور بومن ایرانی شامل تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔