- نیب ترامیم بحالی؛ نیا توشہ خانہ ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل، کل ہی سماعت کا حکم
- انڈونیشیا کے خطرناک رن وے پر مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار
- 22 اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ملتوی کیا، عمران خان کا اعتراف
- لاہور؛ موٹرسائیکل سوار ڈاکو تاجر سے 2 کروڑ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کو انتقام کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہوگا، اس بار رد عمل مختلف ہوگا؛ ایران
- آزاد کشمیر کیلیے آئی پتی کی کراچی میں فروخت، ملزمان کی بریت کا کسٹم کورٹ کا فیصلہ معطل
- زمین 1.8 ارب سالوں میں کن تغیرات سے گزری، نقشہ تیار
- صدیوں قبل انتقال کرجانے والی راہبہ کی لاش نے سب کو حیران کردیا
- سینیٹ کمیٹی سائنس ٹیکنالوجی نے بھنگ کنٹرول ریگولیٹری اتھارٹی بل منظور کرلیا
- دور کائنات میں موجود سُرخ دھبوں نے ماہرین کو الجھا دیا
- زمبابوے ٹی 10 لیگ؛ پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- یوٹیلیٹی اسٹورز میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی
- کراچی چڑیا گھر میں نئے مہمانوں کی آمد، شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیا
- پی ٹی آئی کے ناکام جلسے پر پنجاب اسمبلی میں مٹھائی تقسیم
- زیادتی کیس، پولیس نے شواہد مٹائے اور مجرم کو بچانے کی کوشش کی؛ والدین کا انکشاف
- چینی کمپنی کا سینیئر ملازمین کو فارغ کرنے کا انوکھا طریقہ
- مریخ کی سطح پر ’مسکراتے چہرے‘ کی حیرت انگیز تصویر
- سیاست دان ملکی مفاد کے لیے ذاتی انا کو قربان کردیں، چوہدری شجاعت
- اینٹی کرپشن کا ایس بی سی اے ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ، افسران سے پوچھ گچھ
- کراچی میں ڈاکوؤں کی راہ چلتی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی
آج کے فیصلے میں گڈ ٹو سی یو کی جھلک نظر آئی، شرجیل میمن
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے میں گڈ ٹو سی یو کی جھلک نظر آئی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک میں گڈ ٹو سی یو اور لاڈلا ازم کی سیاست چل رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے کنفیوژن پیدا ہوا۔ قانون کی پاسداری ہونا چاہیے لاڈلوں کی نہیں۔ اس فیصلے کو پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین دیکھیں گے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کا سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کو ہوا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو بھی بلڈوز کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ کا تقرر بھی عمران خان نے کیا تھا۔ عمران خان کو مرسڈیز گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا اور کہا کہ مذمت کردینا۔ پیپلز پارٹی کے ایک رہنما کو اس لیے نااہل قرار دیا گیا کہ آپ نے ایک فیملی ممبر کو چھپایا۔ عمران خان کے لیے کہا گیا کہ یہ ان کا نجی معاملہ ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی غیر آئینی طریقے سے حکومتیں ختم کی گئیں۔ ان کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملا۔ محترمہ ملک کے عوام کے لیے کام کرتی تھیں۔ صدر آصف علی زرداری کو 12 سال تک جیل میں رکھا گیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے جس طرح عمران خان اور پی ٹی آئی کی پشت پناہی کی اس مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ عمران خان پاکستان کا جھوٹا ترین شخص مشہور تھا لیکن ثاقب نثار نے صادق و امین کا ٹائٹل دیا۔ ثاقب نثار نے عمران خان کے مخالفین کو چن چن کر ٹارگٹ کیا۔ کس طریقے سے ثاقب نثار نے عدالتی کرسی کے ذریعے ملک میں ظلم مچایا تھا۔
شرجئل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کردار غیر جمہوری، غیر انسانی اور غیر اخلاقی رہا ہے۔ جو پی ٹی آئی کے خلاف بات کرے عمران خان انکی فیملیز پر حملے کرواتا تھا۔ عمران خان دہشتگردانہ اور بیمار ذہن کی عکاسی تھا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں پی ٹی آئی پارٹی ہی نہیں ہے وہ پٹشنر ہی نہیں ہے۔الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا۔عمران خان نے جھوٹ بولا۔ ان کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی ہے۔ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ ہوئی۔ عمران خان کو آج تک لاڈلا بنا کے رکھا ہوا ہے انہیں جیل میں سہولیات دی گئی ہیں۔ عمران خان کو بطور وزیراعظم کیا ضرورت پیش آئی کہ وہ امریکا سے لابسٹ کی خدمات حاصل کریں۔ اس ملک میں قانون کی کتابوں کو سائیڈ کردیں اور سب کے حق میں فیصلے کردیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔