- بجلی کی عدم فراہمی پر شاہین کمپلیکس پر احتجاج، ٹریفک معطل
- پی ٹی اے کا صارفین کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
- مشیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کی گمشدگی کا دعوی
- ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
- بلدیہ نیول کالونی میں 3 منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر خاتون جاں بحق
- کراچی میں ٹریفک حادثات سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
- اہم آئینی ترامیم کیلیے ’فضل الرحمان بھی راضی‘، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
- کوئٹہ؛ کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کرگیا
- ایپل اسمارٹ واچ سیریز 10 متعارف کرا دی گئی
- ساہیوال؛ باپ نے معمولی تکرار پر بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
- اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول
- راولپنڈی؛ تھانہ روات سے 24 مقدمات کا ریکارڈ چرانے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج
- جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف
- پنجاب حکومت کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید
- ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں، صدرمملکت
- آئندہ اس نے ایسی بکواس کی تو... سینیٹر افنان اللہ کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ
- اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا
- وادی نیلم میں ’ڈرائیور کی غفلت‘ سے گاڑی کو حادثہ، کراچی کا نوجوان اور 2 بچے جاں بحق
- سڑک کنارے اسٹال لگانے والا معذورشخص ارب پتی بن گیا
- جامعہ کراچی میں اساتذہ و ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ
کراچی میں اتوار تک ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں مون سون سلسلے کے اثرات کے نتیجے میں اتوارتک ہلکی بارش،پھوار اور بونداباندی ہونے کا امکان ہے، جمعے کو زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 34.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔
جمعے کو شہرمیں معمول سے تیزسمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جن کی رفتارابتدا میں 45کلومیٹرفی گھنٹہ جبکہ شام کے وقت بڑھ کر 50.4کلومیٹر(28ناٹیکل مائلز)ریکارڈ ہوئی، گرمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باوجود تیزہوائیں چلنے سےموسم معتدل رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت نمی کا تناسب 76جبکہ شام کے وقت 65 فیصد رہا، جمعے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ہفتے کوشہرکا مطلع جزوی ابرآلود جبکہ معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے، آج اورکل شام تا رات شہرمیں ہلکی بارش،پھواراوربونداباندی کا بھی امکان ہے۔
آئندہ چندروزکے دوران سمندری ہوائیں فعال رہنے کا امکان ہے، صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ ترگرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو سب سے زیادہ پارہ دیہی سندھ کے ضلع دادومیں 45.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، مذکورہ درجہ حرارت جولائی کے مہینے کے معمول کے درجہ حرارت سے3.2ڈگری زائد رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔