- ساہیوال؛ باپ نے معمولی تکرار پر بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
- اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول
- راولپنڈی؛ تھانہ روات سے 24 مقدمات کا ریکارڈ چرانے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج
- جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف
- پنجاب حکومت کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید
- ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں، صدرمملکت
- آئندہ اس نے ایسی بکواس کی تو... سینیٹر افنان اللہ کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ
- اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا
- وادی نیلم میں ’ڈرائیور کی غفلت‘ سے گاڑی کو حادثہ، کراچی کا نوجوان اور 2 بچے جاں بحق
- سڑک کنارے اسٹال لگانے والا معذورشخص ارب پتی بن گیا
- جامعہ کراچی میں اساتذہ و ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ
- پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار
- پی آئی اے نے پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ سیاحتی ایم او یو پر دستخط کردیے
- کمپنی کے دباؤ پر 104 دن تک مسلسل نوکری پر جانیوالا ملازم ہلاک
- پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نوجوان کا دیپالپور سے راولپنڈی پیدل سفر
- ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
- اے این ایف نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر آلو میں چھپائی گئی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
- جلسے میں پُر زور خطاب کے بعد علی امین گنڈاپور کا گلا بیٹھ گیا
- موسمیاتی پیش گوئیوں کیلیے محکمہ موسمیات کا جدید آلات خریدنے کا فیصلہ
- وزیراعظم کا ٹرین کو بڑے حادثے سے بچانے والے گیٹ کیپر کو خراج تحسین
ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری
لاہور: پی ڈی ایم اے نے کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب کی رود کوہیوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث کمشنر ڈیرہ غازی خان و ڈی سیز ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو،راجن پور مظفر گڑھ اور لیہ میں 12 سے 13 جولائی کو درمیانے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پی ڈی ایم اے الرٹ کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات کردی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں قائم آبادی اور مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے جہاں حکومت پنجاب شہریوں اور مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل ہیں، خطرے کی صورت میں شہریوں کو گھروں سے نکلنا اور انتظامیہ سے تعاون کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں جہاں ٹیمیں چوبیس گھنٹے عوام کی مدد کیلیے موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔