- آئینی پیکیج، پیپلز پارٹی کی ق لیگ اوراے این پی سے مشاورت
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، سیکیورٹی لائحہ عمل کی منظوری
- گورنر اسٹیٹ بینک کا محفوظ بینکنگ کے تسلسل پر اظہار تحفظات
- وفاق اور صوبوں میں کرپشن کیخلاف تعاون کے معاہدے پر دستخط
- ایران کے اسرائیل پرحملے، تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں
- آئینی ترامیم سے زیادہ بڑا چیلنج شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ہے، محمدعلی درانی
- نواز شریف کے دل کا حال میں اور آپ نہیں جانتے، محمد زبیر
- بجلی سستی کریں ورنہ تحریک برپا ہو گی، حافظ نعیم
- سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر18ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
- ایف بی آر تنظیم نو،ممبرزآئی ٹی و ڈیجیٹل اقدامات کے عہدے ضم
- حکومت کا کمرشل بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں آج لیکچر دیں گے
- حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
- آئی سی سی: سری لنکن اسپنر پر ایک سال کی پابندی عائد
- سی آئی اے کی چین، ایران، شمالی کوریا میں مخبروں کی آن لائن بھرتی کی مہم شروع
- سری لنکا سے شکست پر ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی
- وفاقی جامعہ اردو، اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کا دائرہ وسیع
- ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب قیدیوں کی وین پر فائرنگ سے 1 جاں بحق، 5 زخمی
- بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا
شردھا کی 'استری 2' نے 'باہوبلی 2' کے بعد شاہ رخ کی 'پٹھان' کو بھی پچھاڑ دیا
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی سُپر ہٹ کامیڈی ہارر فلم ‘استری 2′ نے باکس آفس پر ایک اور ریکارڈ توڑتے ہوئے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کو مات دے دی۔
15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘استری 2′ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر دھوم مچائی ہے، دُنیا بھر سے کروڑوں کا بزنس کرنے والی اس فلم نے حال ہی میں دو بڑے کارنامے سرانجام دیے ہیں۔
‘استری 2′ نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 24 دنوں میں 516.25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرکے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے اسٹار پرابھاس کی فلم ‘باہوبلی 2′ کو شکست دی تھی لیکن اب اس فلم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: باکس آفس پر راج برقرار! شردھا کپور کی ‘استری 2′ نے ‘باہو بلی 2′ کو شکست دیدی
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی ‘استری 2′ نے 8 ستمبر اتوار کے روز باکس آفس پر 527 کروڑ کا بزنس کرکے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سُپر ہٹ فلم ‘پٹھان’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
شاہ رخ خان کی ‘پٹھان’ نے ریلیز کے ابتدائی 25 دنوں میں 524.53 کروڑ کی کمائی کی تھی، اس طرح اب شردھا کپور کی ‘استری 2′ بھارت کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ ‘استری 2′ سال 2018 کی کامیاب فلم ‘استری’ کا سیکوئل ہے، امر کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔