ایسا گراؤنڈ دیا کہ تیسرے روز تک ٹاس بھی نہ ہوسکا، کھیل منسوخ

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2024
بھارت نے افغان ٹیم سے کون سا بدلہ لیا (فوٹو: فائل)

بھارت نے افغان ٹیم سے کون سا بدلہ لیا (فوٹو: فائل)

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز بھی بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

بھارت کے شہر نوئیڈا میں شیڈول افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مسلسل تیسرے روز کا کھیل بھی ناقص انتظامات اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کرنا پڑگیا۔

9 ستمبر کو شیڈول نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ٹیسٹ میچ سے قبل ہلکی بارش کے بعد اسٹیڈیم نہ سُکھنے کی وجہ سے پہلا روز گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ دوسرے روز بھی دوسرا روز بھی آؤٹ فیلڈ سکھانے کی نذر ہوا۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا اسٹیڈیم؛ پنکھوں سے آؤٹ فیلڈ سکھائی جانے لگی

گزشتہ روز رات گئے موسلادھار بارش نے ایک مرتبہ پھر گراؤنڈ اسٹاف کی محنت پر پانی پھیر دیا اور یوں تیسرے روز کا کھیل محض ایک گھنٹے کے بعد ہی ختم کرنے کا اعلان ہوگیا۔

اب تک کھیلے گئے 2 ہزار 548 ٹیسٹ میچز میں محض 7 میچز ہی ایک بھی گیند پھینکے بغیر ختم کیے گئے ہیں اور یہ تمام واقعات 1890، 1938، 1970 1989 اور 1998 کے ہیں جبکہ 21 ویں صدی میں کوئی بھی میچ ایک گیند کروائے بغیر ختم نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف بھارت میں میزبانی؛ افغان ٹیم کے گلے پڑ گئی

کھیل کے دوسرے روز آؤٹ فیلڈ سکھانے کیلئے گراؤنڈ اسٹاف نے میدان میں گیلے پیچز نکالے اور پھر خشک کرنے کیلئے پنکھوں کا استعمال کیا جس نے دنیا کے امیر ترین بورڈ کی قلعی کھول دی۔

واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ تھا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

دوسری جانب مداحوں نے بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے افغان ٹیم کو ایسا گراؤنڈ میچ کی میزبانی کیلئے دیا ہے جہاں کوئی سہولت نہیں جبکہ محض چند ملی میٹر بارش سے گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ سکھنے کا نام نہیں رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔