- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
- اسمبلیاں جعلی اورغیر منتخب، آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے، جی ڈی اے
- کراچی: مبینہ مقابلے میں گرفتار زخمی ڈکیت شہری کے قتل میں ملوث نکلے
محکمہ ایکسائز سندھ کا پریمیئم نمبر پلیٹس کی آن لائن بولی شروع کرنے کا اعلان
کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ نے پریمیئم نمبر پلیٹس کی آن لائن بولی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر اب آن لائن بولی لگائی جا سکے گی، آن لائن بولی کا مقصد صوبے میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔
کراچی میں محکمہ ایکسائز کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پریمیئم نمبر پلیٹس کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا، شرکاء پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں پریمیئم نمبر پلیٹس پر بولی لگا سکیں گے، خواہشمند افراد کو ایک مقررہ مدت کے اندر آن لائن بولی کے ذریعے پریمیئم پلیٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی
انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر 2024 کو کراچی میں ایک بڑے فنڈ ریزنگ ایونٹ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے، فنڈ ریزنگ ایونٹ میں پریمیئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس پر بولی لگائی جائے گی، پلیٹس کی بولی سے حاصل ہونے والی تمام رقم براہ راست سندھ میں سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے مختص کی جائے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سندھ میں پریمیئم نمبر پلیٹس کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، منشیات کے خلاف مستحکم کارروائیوں کے لئے پولیس سے مزید فورس لی جا سکتی ہے، منشیات کے خلاف جنگ میں اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف پولیس فورس سے اضافی افرادی قوت اور دیگر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، کارروائیوں میں تیزی لانے کا مقصد منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک مربوط اور جارحانہ مہم چلانا، منشیات کے خلاف طویل المدتی کامیابی حاصل کرنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔