خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری اسکولوں کو پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی نظام کو پرائیویٹائز کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم نے مختلف اضلاع پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 8 پرائمری اسکولز قائم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ جس کے تحت پرائمری اسکول پشاور، اپر دیر، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد اور ہری پور مین پبلک پارٹنر شپ کے تحت اسکول قائم کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔