- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، ڈیوٹی پر معمور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- کراچی کے شہریوں کے نام پر غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
- کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
- کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی
- بھارتی نژاد سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا
- لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک
- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
- وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، حکومت کی گورنر راج کی تردید
- اسرائیل کے دو فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
- سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک
وزیر اعلیٰ کا لاہور جلسے کے حوالے سے پیغام، قیادت خود کرنے کا اعلان
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پختونخوا سے نکلنے والے قافلوں کی قیادت میں خود کروں گا اور ہم حقیقی آزادی کیلیے عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے 21 ستمبر کو لاہور جلسے کے حوالے سے عوام اور کارکنان کیلیے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا، جو ایکسپریس نیوز کو بھی موصول ہوگیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کا مقصد حقیقی آزادی ہے ، ہمارے آباﺅ واجداد نے جانی ومالی قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا ، آج وقت آگیا ہے کہ ہم مافیاز ، ان کرپٹ لوگوں اوران مینڈیٹ چوروں سے اپنی حقیقی آزادی لیں۔
مزید پڑھیں: لاہور کا جلسہ آر یا پار ہوگا روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان
اُن کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے کہا کہ گھبرانا نہیں ، ہم ان مینڈیٹ چور حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ انھوں نے گھبرانا نہیں ، پورے پاکستان نے جلسہ کے لیے نکلنا ہے، خیبرپختونخوا سے لاہور جانے والے قافلوں کی قیادت میں خود کروں گا‘۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کریں کہ ہم نے آزادی لینی ہے یا ان چوروں ، لٹیروں اور مینڈیٹ چوروں کے حوالے اپنے بچے کرکے انھیں غلام بنانا ہے ، ہم آزاد تھے اور آزاد رہیں گے اور اپنی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 21 ستمبر کے جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دیاجائے گا، ہمیں سب سے پہلہے عمران خان کو رہا اور پھر پاکستان کو اس مافیا سے آزاد کروانا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔