- ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے، 3 نوجوان گرفتار
- بارودی دھماکے میں اسرائیلی یونٹ کے متعدد فوجی ہلاک، 3 ٹینک بھی تباہ، حزب اللہ
- ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کریں گے، جو بائیڈن
- آئینی پیکیج، پیپلز پارٹی کی ق لیگ اوراے این پی سے مشاورت
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، سیکیورٹی لائحہ عمل کی منظوری
- گورنر اسٹیٹ بینک کا محفوظ بینکنگ کے تسلسل پر اظہار تحفظات
- وفاق اور صوبوں میں کرپشن کیخلاف تعاون کے معاہدے پر دستخط
- ایران کے اسرائیل پرحملے، تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں
- آئینی ترامیم سے زیادہ بڑا چیلنج شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ہے، محمدعلی درانی
- نواز شریف کے دل کا حال میں اور آپ نہیں جانتے، محمد زبیر
- بجلی سستی کریں ورنہ تحریک برپا ہو گی، حافظ نعیم
- سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر18ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
- ایف بی آر تنظیم نو،ممبرزآئی ٹی و ڈیجیٹل اقدامات کے عہدے ضم
- حکومت کا کمرشل بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں آج لیکچر دیں گے
- حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
- آئی سی سی: سری لنکن اسپنر پر ایک سال کی پابندی عائد
- سی آئی اے کی چین، ایران، شمالی کوریا میں مخبروں کی آن لائن بھرتی کی مہم شروع
- سری لنکا سے شکست پر ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی
سلمان خان پائپ سے چڑھ کر ملنے آتے تھے، سابق گرل فرینڈ
ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ صومی علی کا کہنا ہے کہ اداکارپائپ کے ذریعے چڑھ کر ملنے آتےتھے۔
ایک انٹرویو میں سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ صومی علی نے میں اس وقت دو کمروں کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھی۔ سلمان خان پائپ کے ذریعے چڑھ کر مجھ سےملنے آتے تھے۔ مجھے ان کا یہ عمل بہت رومینٹک لگتا تھا۔ سلمان خان کی سنگیتا بجلانی سے شادی ہونے والی تھی تاہم میرے سلمان خان کی میرے ساتھ دوستی کی وجہ سے سنگیتا نے شادی سے انکار کردیا۔
صومی علی کا مزید کہنا تھا کہ سنگیتا بجلانی میرے گھر آئیں اور مجھے اور سلمان خان کو ساتھ دیکھ کر سلمان کو وارننگ دی کہ کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ سلمان خان نے مجھ سے 10 منٹ کا وقت مانگا اور واپس آکر کہا کہ میں نے شادی سے انکار کردیا ہے کیونکہ میں تمہارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ سلمان خان کا یہ کہنا میرے لیے خوش قسمتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ جب سلمان خان کو بتایا کہ مجھے اداکاری سے کوئی دلچسپی نہیں اورمیں نے ان سے شادی کرنے بھارت آئی ہوں تو انہوں نے بات کو مذاق میں اڑا دیا۔ سلمان خان سے شادی کے لیے بھارت آنا میری بیوقوفی تھی۔ بعد میں سلمان خان نے میرا فون اٹھانا بھی بند کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔