- پاک انگلینڈ سیریز؛ میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- ایران کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائیل کی دھمکی
- کوہلی، روہت نے بنگلادیشی کرکٹر کی حوصلہ افزائی کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
- خاتون و مرد کو قتل اور لاشیں پلاسٹک ڈرم میں بند کرکے پھینکنے والا اشتہاری گرفتار
- کراچی میں تیز ہواؤں کے سبب موسم معتدل رہنے کا امکان
- سعودی عرب میں پاکستانی گداگر؛ حل کیا ہے؟
- پختونخوا؛ نگراں دور میں بھرتیوں کیلیے الیکشن کمیشن سے این او سی لینے کا انکشاف
- کراچی؛ کال سینٹرز کے ذریعے حوالہ ہنڈی میں ملوث 6ملزمان گرفتار
- پاک انگلینڈ سیریز؛ سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا
- اسکوئیڈ سے متاثر ہو کر سائنس دانوں نے خاص کپڑا بنا لیا
- "کنگ" نے بادشاہت کیوں چھوڑ دی
- گوگل سرچ پر گھنٹوں صرف کرنے والا نوکری سے فارغ
- گھر کے کارپٹ بچوں کے لیے خطرہ قرار
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹرافی پر قبضے کیلئے جنگ کا آغاز آج ہوگا
- لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت اڈیالہ جیل کے 4 ملازمین برطرف
- دن بھر کام کاج کرتے ؛ کیا آپ ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں؟
- منکی پاکس کی علامات اور حفاظی تدابیر
- ٹماریلو یا ٹومیٹو ٹری
- ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے، 3 نوجوان گرفتار
ہماری زندگی میں آپ کی موجودگی ایک نعمت تھی، شگفتہ اعجاز کا شوہر کیلئے پیغام
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کے نام جذباتی پیغام جاری کردیا۔
شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مرحوم شوہر کی چند یادگار تصاویر کرتے ہوئے ایک طویل جذباتی نوٹ تحریر کیا۔
اداکارہ نے اپنے مرحوم شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آپ چلے گئے ہیں لیکن آٓپ کی محبت، میراث اور یادیں ہمیشہ میرے دل اور ہمارے بچوں کے دلوں میں نقش رہیں گی۔ ہماری زندگیوں میں آپ کی موجودگی ایک نعمت تھی اور میں اس وقت کے لیے بہت مشکور ہوں جو ہم نے ساتھ گزارے۔
اُنہوں نے کہا کہ آپ کی محبت، رہنمائی اور مجھے ایسا انسان بنایا جو آج میں ہوں اور میں اس کے لیے بےحد شکرگزار ہوں، ہمارے بچے آپ کی زندگی کے چراغ تھے جبکہ آپ ان کی چٹان اور ان کے ہیرو تھے۔
مزید پڑھیں: شگفتہ اعجاز کا مرحوم شوہر کیلئے جذباتی پیغام وائرل
سینیئر اداکارہ نے کہا کہ آپ کی بےلوث محبت، نرم مزاجی اور سخاوت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا، آپ کی وجہ سے ہمارے چہروں پر مسکراہٹ قائم رہی۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ بےشک! آپ دُنیا سے چلے گئے ہیں لیکن آپ کی یاد ہمارے بچوں اور میرے ذریعے زندہ رہے گی، ہم آپ کی کامیابیوں اور ان گنت یادوں کا جشن مناتے رہیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ ہفتے 12 ستمبر کو انتقال کرگئے تھے۔
شگفتہ اعجاز اور یحییٰ صدیقی کی یہ دوسری شادی تھی، دونوں کی پہلی شادیوں سے دو دو بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی دو مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔