- ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں آج لیکچر دیں گے
- حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
- آئی سی سی: سری لنکن اسپنر پر ایک سال کی پابندی عائد
- سی آئی اے کی چین، ایران، شمالی کوریا میں مخبروں کی آن لائن بھرتی کی مہم شروع
- سری لنکا سے شکست پر ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی
- وفاقی جامعہ اردو، اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کا دائرہ وسیع
- ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب قیدیوں کی وین پر فائرنگ سے 1 جاں بحق، 5 زخمی
- بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا
- آئینی ترمیم کیلیے حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، بلاول بھٹو
- پرتگال کے دارالحکومت میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
- سپارکو نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی ایپلیکیشن اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا
- حلوے کے ڈبوں میں 10 کلو آئس اور ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- قومی ایئرلائن نے ترکیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 13 اکتوبر تک عارضی طور پر معطل کر دیا
- کراچی؛ جناح اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس کے قریب خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
- ویمنز ورلڈ کپ: پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اسمارٹ ری پلے سسٹم استعمال ہوگا
- کچھ لوگ مجھے پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں دیکھنا چاہتے، بیرسٹر گوہر
- پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کا خاتمہ، تنازعات کے حل پر زور
- بابر اعظم دوسرے کامیاب ترین کپتان قرار
- اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا
لاہور؛ ون ویلنگ سے منع کرنے پر پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے شوٹرز کو ٹریس کرلیا گیا
لاہور: پولیس نے ساندہ کے علاقے میں چند روز قبل پولیس اہلکارارشد کوشہید کرنے والے دونوں شوٹرز کو ٹریس کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں شوٹرز کو سی سی ٹی وی اور مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے ذریعے ٹریس کیا گیا جن کی شناخت ثمر عرف بنٹی مسیح اور فیصل اللہ بٹ کے نام سے ہوئی جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان واقعے کے بعد فرارہو گئے ہیں، ان کے گھروں کو تالے لگے ہیں تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ساندہ کے علاقے میں پولیس اہلکار ارشد نے موٹرسائیکل سواروں کو ون ویلنگ سے منع کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ون ویلرز نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی تھی، جس کی زد میں آکر ارشد شہید ہوگیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔