- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی
- پاکستان نے شہریوں کو لبنان سفر سے روک دیا، موجود شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت
- آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے دی
- وفاقی حکومت کا کمرشل بینکوں سے 40 کھرب روپے قرض لینے کا انکشاف
- منی بجٹ نہیں لایا جارہا، ایف بی آر
- پاکستان میں کپاس اور شوگر انڈسٹری میں ایکسپورٹ بڑھائی جا سکتی ہیں، گورنر پنجاب
- ہفتہ طلبا؛ جامعہ کراچی میں سائیکل ریلی کا انعقاد
- ملازمت میں توسیع مفادات کے بجائے ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل نے ناقابل شناخت لاشوں سے بھرا کنٹینر غزہ بھجوادیا
- نئے آئی فون 16 میں خامی سامنے آگئی، صارفین کو مشکلات کا سامنا
- ایلون مسک نے اٹلی کی وزیراعظم سے رومانوی تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
- لبنان پر اسرائیلی بمباری؛ چار روز میں خواتین بچوں سمیت 600 شہید، 90 ہزار بے گھر
- کراچی؛ کرنٹ لگنے کے واقعات میں شیر خوار بچے سمیت 2 افراد جاں بحق
- آئی بی اے اور پاور ڈویژن کے اشتراک سے پاکستان پاور ریفارمز پروجیکٹ کا آغاز
- اسلام آباد کے ادارے جان بوجھ کر سندھ کو نیچا دکھاتے ہیں، صوبائی وزیر تعلیم
- ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے، طلبا اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے
- ایف بی آر پہلی سہ ماہی کے ہدف کے حصول کیلئے پرامید
- نواز شریف اور مریم سے چینی سفیر کی ملاقات، وزیر اعلیٰ کو دورہ چین کی دعوت
- اسلامی نظریاتی کونسل کا دورۂ چین، مسلم علما اور اکابرین سے ملاقاتیں
- لاہور؛ چھاپہ مار کارروائی میں دو منشیات فروش گرفتار، 6 کلوگرام چرس برآمد
لبنان پر اسرائیلی بمباری؛ چار روز میں خواتین بچوں سمیت 600 شہید، 90 ہزار بے گھر
تل ابیب / بیروت: اسرائیلی فوج کی لبنان پر گزشتہ چار روز سے جاری وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 600 افراد شہید اور 2500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے اندھا دھند بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 50 بچوں، 94 خواتین، پیرا میڈیکس و طالبات سمیت 600 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ریجنل اور مرکزی کمانڈر بھی شہید ہوئے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق بمباری کے نتیجے میں 2500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔جن میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔
شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 51 افراد شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ پیر سے اب تک لبنان میں 90,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ پیر سے اب تک تقریباً 600 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو بیروت میں ہونے والے فضائی حملے میں حزب اللہ جنوبی ریجن کے کمانڈرعلی کرکی شہید ہوئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے بعد متاثرہ علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ وہاں سے سیکڑوں شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بڑے حملے کی تیاری؟ اسرائیلی فوج کا لبنانیوں کو گھر خالی کرنے کا ٹیکسٹ میسیج
خیال رہے کہ دو روز قبل علی الصبح اسرائیلی فوج نے لبنانی شہریوں کو ٹیکسٹ میسیجز بھیجے تھے جس میں انھیں حزب اللہ کے زیر استعمال گھروں اور عمارات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
یہ خبر پڑھیں : یحییٰ سنوار شہید ہوگئے؟ اسرائیلی انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کردیں
حملوں سے قبل سائرن بھی بجائے گئے اور پھر آسمان سے ہر جانب سے بم معصوم شہریوں پر گرنے لگے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔