پنجاب پولیس کا وردی میں ٹک ٹاک وڈیوز بنانے والےاہلکاروں کیخلاف کارروائی کا انتباہ

ویب ڈیسک  پير 23 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب پولیس کے اہل کاروں کو وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے خبردار کردیا گیا۔ 

ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار مرد ہو یا خاتون، ٹک ٹاک بناتی پائی گئی تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ٹک ٹاکرز کی کوئی گنجائش نہیں۔

ایس پی ہیڈکوارٹر کی جانب سے پولیس ملازمین کو اپنے اکاؤنٹ سے وردی میں بنایا گیا مواد ( ویڈیوز و تصاویر)  ڈیلیٹ کرنے کا  حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔