- بشریٰ بی بی جیل میں انڈے کھائیں یا مرغی مریم نواز کو پرواہ نہیں، عظمی بخاری
- بھارتی خاتون نے محض سو کر 9 لاکھ کما لیے، مگر کیسے؟
- گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے اسپیس ایپلیکشنز اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح
- چاہے کوئی گالیاں دے ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
- باس کیلئے انڈہ، کافی لانے سے انکار پر خاتون نوکری سے فارغ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے
- شامی صدر کے بھائی میجر جنرل ماہرالاسد اسرائیلی حملے میں جاں بحق؛ صیہونی میڈیا
- ماضی میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہر کراچی آج پرامن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- عمران خان جیل سے باہر آئینگے یا نہیں؟ منظور وسان نے پیشگوئی کردی
- فنڈز کی عدم ادائیگی، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی گھٹنے کی سرجری کروانے سے محروم
- پنجاب بھر میں کالج اور یونیورسٹی طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
- میسجز کی حفاظت کیلئے واٹس ایپ اور کلاؤڈفلیئر کا نئے فیچر پر کام جاری
- راولپنڈی؛ پولیس افسر کے بیٹے کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی
- لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گھر سے برآمد
- نیب ترمیمی قانون کے تحت وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا
- اسرائیل کی بری فوج 18 سال بعد لبنان میں داخل؛ کئی علاقے خالی کروالیے
- پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ مقدمے میں ضمانت منظور
- کراچی؛ گرین اور اورنج لائن سروس کیلیے اسمارٹ ٹکٹنگ کا آغاز
- آمر کے بنائے گئے کالے قوانین کا خاتمہ ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری
- آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی پیچھے نہیں ہٹے گی، حافظ نعیم الرحمٰن
مرد اداکاروں کو بھاری معاوضے دینا بند کردئیے، کرن جوہر
ممبئی: بالی ووڈ فلم میکر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم کے لیے مرد اداکاروں کو بھاری معاوضے دینا بند کردئیے ہیں۔
بھارتی چینل کی پینل گفتگو میں بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کو متعدد ہٹ فلمیں دینے والے فلم میکر کرن جوہر نے کہا کہ میں دیگر فلم میکرز پربھی زور دوں گا کہ وہ مرد اداکاروں کے معاوضوں میں کمی کریں۔ بالی ووڈ میں ٹوٹل 6 ہیروز ہیں اور انہی کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اب نئے اداکاروں کو بھی چانس دیا جائے۔
کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کم بجٹ کی نئی فلم ‘کل’ میں کام کرنے سے بڑے اداکاروں نے انکار کردیا۔ مشہور اداکار فلم کا معاوضہ اتنا مانگ رہے تھے جتنا پوری فلم کا بجٹ تھا۔ میں نے پھر نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا۔ فلم کل کا بجٹ 40 کروڑ بھارتی روپے تھا اور مشہور اداکار اپنا معاوضہ بھی 40 کروڑ مانگ رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ مجھے گارنٹٰی دیں گے کہ فلم کل 120 کروڑ روپے کمائے گی۔ نئے اداکار بھی بھاری معاوضہ مانگتے ہیں جبکہ وہ فلم کے کردار کرکوئی تجربہ کرنے کو تیارنہیں ہوتے نہ رسک لینے پر آمادہ ہوتے ہیں۔
دوسری جانب فلم میکر زویا اختر نے کہا کہ مرد اداکار یا ہیرو فلم کا 70 فیصد بجٹ اپنے معاوضے کی صورت میں لے جاتے ہیں۔ اس صورتحال کو بدلنا چاہیے۔ کرن جوہر اور دیگر فلم میکرز کو اداکاروں کے معاوضے کم کرکے ٹیکنکل اسٹاف کو دینا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔