- بھارتی خاتون نے محض سو کر 9 لاکھ کما لیے، مگر کیسے؟
- گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے اسپیس ایپلیکشنز اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح
- چاہے کوئی گالیاں دے ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
- باس کیلئے انڈہ، کافی لانے سے انکار پر خاتون نوکری سے فارغ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے
- شامی صدر کے بھائی میجر جنرل ماہرالاسد اسرائیلی حملے میں جاں بحق؛ صیہونی میڈیا
- ماضی میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہر کراچی آج پرامن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- عمران خان جیل سے باہر آئینگے یا نہیں؟ منظور وسان نے پیشگوئی کردی
- فنڈز کی عدم ادائیگی، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی گھٹنے کی سرجری کروانے سے محروم
- پنجاب بھر میں کالج اور یونیورسٹی طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
- میسجز کی حفاظت کیلئے واٹس ایپ اور کلاؤڈفلیئر کا نئے فیچر پر کام جاری
- راولپنڈی؛ پولیس افسر کے بیٹے کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی
- لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گھر سے برآمد
- نیب ترمیمی قانون کے تحت وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا
- اسرائیل کی بری فوج 18 سال بعد لبنان میں داخل؛ کئی علاقے خالی کروالیے
- پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ مقدمے میں ضمانت منظور
- کراچی؛ گرین اور اورنج لائن سروس کیلیے اسمارٹ ٹکٹنگ کا آغاز
- آمر کے بنائے گئے کالے قوانین کا خاتمہ ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری
- آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی پیچھے نہیں ہٹے گی، حافظ نعیم الرحمٰن
- آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
چیئرمین ایچ ای سی کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری نوٹس
اسلام آباد: چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کو بذریعہ وزارت تعلیم اور ڈاکٹر مختار کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے یکم اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔
اسلامیہ کالج پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق پٹیشن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 7 اگست کے نوٹیفکیشن میں چیئرمین ایچ ای سی کی دوبارہ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا، ایچ ای سی آرڈیننس سیکشن سکس فائیو کے تحت ڈاکٹر مختار کو ایک سال کے لیے دوبارہ چیئرمین تعینات کیا گیا جبکہ پٹشنر کے وکیل کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کو دوبارہ اسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا اور اس وقت تک دوبارہ تعیناتی نہیں ہو سکتی جب تک وہ مسابقتی عمل میں حصہ لے کر اپنی اہلیت نا ثابت کریں۔
وکیل کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر تعیناتی کے لیے اخبار اشتہار جاری ہوا مگر پھر پراسیس بغیر وجہ کے روک دیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق پراسیس روکنے کے بعد ڈاکٹر مختار کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن آگیا جو قانون کے مطابق درست نہیں۔
حکمنامے کے مطابق عدالت فریقین کو نوٹس جاری کرتی ہے جو پٹیشن پر شق وار جواب جمع کرائیں، آئندہ سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔