گاڑی پرجعلی نمبرپلیٹ آئی کے  804 لگانے والا ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 24 ستمبر 2024
ندیم نانی والا کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

ندیم نانی والا کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 لاہور: پولیس نے جعلی نمبرپلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے  804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی  تھی۔ ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

ڈیفنس پولیس نے گاڑی 804  قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔