چیمپئینز ٹرافی؛ کیا بین اسٹوکس واپسی کررہے ہیں؟

ویب ڈیسک  بدھ 25 ستمبر 2024
کرکٹر نے اسکائی اسپورٹس کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی خواہش کا اظہار کردیا (فوٹو: فائل)

کرکٹر نے اسکائی اسپورٹس کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی خواہش کا اظہار کردیا (فوٹو: فائل)

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور شروع کردیا۔

اسکائی اسپورٹس کو دیے گئے انٹرویو میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے نوجوان وائٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور ون ڈے فارمیٹ میں واپسی کا عندیہ بھی دیا۔

میزبان نے بین اسٹوکس سے ون ڈے انٹرنشنلز میں ممکنہ واپسی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے فون آتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ ‘کیا آپ آنا اور کھیلنا چاہتے ہیں؟’ یہ یقینی طور پر ‘ہاں’ میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا

بین اسٹوکس نے مزید کہا کہ انگلینڈ کیلئے بہت کرکٹ کھیلی ہے اور اپنے کرئیر پر خوش اور مطمئن ہوں۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ بین اسٹوکس کھیلیں گے یا نہیں؟

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم آئندہ تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔