- پائیدار ترقی کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، صدر مملکت
- اب محلے کی ٹیم بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بہتر ہے، دانش کنیریا
- کراچی میں دوست کے ساتھ جانے والا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق
- کراچی؛ عدالت نے اے این ایف افسر کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے
- اسرائیلی حملوں میں لیڈرز کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوگی، خامنہ ای
- کراچی؛ گھگھر پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق
- امریکی خاتون کی متنازع پوڈ میں خودکشی، متعدد گرفتاریاں
- غزہ مظالم: اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ
- امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے انتخابی مہم آفس پر فائرنگ
- شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار
- کراچی؛ انٹرپری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنیں طالبات کے نام
- وزیراعظم کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار
- ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی
- پاکستان نے شہریوں کو لبنان سفر سے روک دیا، موجود شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت
- آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے دی
- وفاقی حکومت کا کمرشل بینکوں سے 40 کھرب روپے قرض لینے کا انکشاف
- منی بجٹ نہیں لایا جارہا، ایف بی آر
- پاکستان میں کپاس اور شوگر انڈسٹری میں ایکسپورٹ بڑھائی جا سکتی ہیں، گورنر پنجاب
9 مئی اور 8 فروری کے مجرموں کو تحفظ دینے کیلیے توسیع دی جا رہی ہے، علیمہ خان
اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 8 فروری کے مجرموں کو تحفظ دینے کیلیے توسیع دی جا رہی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ٹو تھرڈ میجورٹی کے لیے گینگ آف تھری کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔ یہ آئینی نہیں شیطانی ترامیم کے تحت آئین کو ختم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 8 فروری کے مجرموں کو تحفظ دینے کے لیے توسیع دی جارہی ہے۔ جنہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے ان کو تحفظ دینے کے لیے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھا رہے ہیں، لوئر کورٹس کی کسی کو فکر نہیں۔ لوئر کورٹس میں ججز نہیں کہ عوام کے کیسز سنے جائیں۔کیسے فیصلہ ہورہا ہے کہ ججز سپریم کورٹ میں بڑھا دیے جائیں؟۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ پرامن احتجاج کریں۔ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم انتشار نہیں پھیلائیں گے۔ انہوں نے ہمیں اب بھی این او سی نہیں دینا۔ ہفتے کے دن لیاقت باغ جائیں گے، تمام وکلا جیسے 2007 میں نکلے تھے اب بھی نکلیں۔ ہم وکلا کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ عدلیہ کی بحالی کے لیے ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔