پنجاب میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

ویب ڈیسک  بدھ 25 ستمبر 2024
ایک ہزار ایگریکلچر گریجویٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے اسکالر شپ دیا جائے گا۔

ایک ہزار ایگریکلچر گریجویٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے اسکالر شپ دیا جائے گا۔

فیصل آباد: وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایگریکلچر گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام لانچ کردیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فیصل آباد میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں پروگرام کا آغاز کیا۔  پروگرام کے تحت ایک ہزار ایگریکلچر گریجویٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے اسکالر شپ دی جائے گی۔

مریم نوازشریف نے ایگریکلچر گریجویٹس طلبا و طالبات میں اپوائنٹمنٹ لیٹر تقسیم کئے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ایگریکلچرکے اساتذہ اور طلبہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے پاس جا کر میرٹ پر سیلیکشن کے بارے میں دریافت کیا، طلبہ نے سیلفیاں بھی بنوائیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نعت رسول مقبول پیش کرنے والی انیلہ حسین کو اپنی نشست سے اٹھ کر شاباش دی۔

اس موقع پر سینٹر پرویز رشید، وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،معاون خصوصی ذیشان ملک ، طلال چوہدری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، عابد شیر علی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی اور سیکرٹری زراعت، سیکرٹری اطلاعات دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔