ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے، طلبا اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

 بدھ 25 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: میڈیکل ایڈمشن کے لیے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے، طلبا اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار درخواست گزار چھ طلبا عمار نعیم، شاہ زیب وزیر، صبا ایمان اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ میڈیکل ایڈمشن ٹیسٹ دوبارہ لینے کے احکامات جاری کیے جائیں، متبادل ریلیف کے طور پر آؤٹ آف سلیبس سوالات پر گریس مارکس دینے کے احکامات دیے جائیں۔

یہ پڑھیں : شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا

طلبا نے اپنی پٹیشن میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری، وزارت صحت اور صدر پی ایم ڈی سی سمیت شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور چیئرمین نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل بورڈ بھی فریقین بنانے کی استدعا کی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔