- واپڈا کی سینٹرل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ٹرائی ایکسل مشین فعال
- ڈیوین براوو تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
- نیویارک سٹی کے میئر پر رشوت لینے کے الزامات پرفرد جرم عائد
- کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے کم سن بچہ شدید زخمی
- مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
- غزہ اور لبنان میں قتل وغارت، اسرائیل کو مزید 8.7 ارب ڈالر کی امریکی امداد فراہم
- راولپنڈی پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن، گھروں پر چھاپے
- پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں برس مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی
- آن لائن رائیڈر کو کچلنے والے ڈبل کیبن گاڑی کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
- دائمی زخموں کے لیے مکڑی کا مصنوعی جال تیار
- پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع
- پاکستان کسٹمز کا 64 کروڑسے زائد مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چوری کا انکشاف
- ڈیوڈ ملر 500 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے پہلے جنوبی افریقی کرکٹر بن گئے
- سندھ ہائیکورٹ: سید ذوالفقارعلی شاہ کی بطور چیئرمین انٹربورڈ کراچی تعیناتی غیرقانونی قرار
- فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کا مشترکہ مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ
- ریٹیلرز کی غیرتصدیق شدہ رسیدیں رپورٹ کرنے والے صارفین کیلیے انعامی اسکیم کا اعلان
- بلوچستان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- امریکی ایتھلیٹ 12 برس بعد اولمپک برانزمیڈل کی حقدار قرار
- دہشت گردی کے تدارک کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب سے گفتگو
دلجیت دوسانجھ کی فلم ’پنجاب 95‘ کو سینسر بورڈ کی طرف سے 120 کٹس کا سامنا
ممبئی: انسانی حقوق کے معروف کارکن جسونت سنگھ خالرا کی زندگی پر مبنی دلجیت دوسانجھ کی آنے والی فلم ’پنجاب 95‘ کو بھارتی سنسر بورڈ (CBFC) کی جانب سے سنسر شپ کے متعدد مطالبات کا سامنا ہے۔
مڈ ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، سنسر بورڈ نے ابتدا میں فلم سے 85 مناظر حذف کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ریویژن کمیٹی کے جائزے کے بعد یہ تعداد 120 کٹس تک پہنچ گئی۔ ان مطالبات میں سب سے متنازعہ مطالبہ مرکزی کردار جسونت سنگھ خالرا کا نام تبدیل کرنا ہے، جسے بورڈ نے “ستلج” رکھنے کا مشورہ دیا ہے، جو پنجاب کے دریاؤں میں سے ایک ہے۔
فلم کے پروڈیوسرز نے اس تبدیلی کی سخت مخالفت کی ہے، کیونکہ خالرا سکھ برادری میں ایک معزز شخصیت ہیں اور ان کا نام تبدیل کرنا ان کی میراث کے لیے توہین آمیز سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، سنسر بورڈ نے فلم کے عنوان پنجاب ’95 کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے، جس میں پنجاب کے اس سال کا ذکر ہے جب جسونت سنگھ خالرا غائب ہوئے تھے۔
مزید برآں، بورڈ نے سکھ مذہب کی مقدس کتاب گربانی پر مبنی ایک منظر کو حذف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ فلم میں پنجاب اور ضلع ترن تارن کے کسی بھی ذکر کو ختم کرنے اور کینیڈا اور برطانیہ کے حوالے سے دی گئی باتوں کو نامناسب قرار دے کر انہیں بھی نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پروڈیوسرز نے سنسر بورڈ کے ان مطالبات کو غیر ضروری اور فلم کی اصل کہانی کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم حقیقی واقعات اور گواہیوں پر مبنی ہے اور اسے تبدیل کرنا اس کی سچائی کو متاثر کرے گا۔
اس فلم کی ہدایت کاری ہنی تریہان نے کی ہے اور اسے رونی سکرووالا نے مک گفن پکچرز کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں ارجن رامپال اور سورندر وکی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔