شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار

سید مشرف شاہ  بدھ 25 ستمبر 2024
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 لاہور: پنجاب پولیس نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ کاہنہ چوکی لکھوکی کے علاقے میں تین ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر متاثرہ کے شوہر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

مزید پڑھیں: لاہور؛ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر آصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین نامزد دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت ذوالفقار علی، افضال ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کی شناخت پر پولیس نے تیسرے ملزم امانت علی کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔