- ڈیوین براوو تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
- نیویارک سٹی کے میئر پر رشوت لینے کے الزامات پرفرد جرم عائد
- کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے کم سن بچہ شدید زخمی
- مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
- غزہ اور لبنان میں قتل وغارت، اسرائیل کو مزید 8.7 ارب ڈالر کی امریکی امداد فراہم
- راولپنڈی پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن، گھروں پر چھاپے
- پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں برس مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی
- آن لائن رائیڈر کو کچلنے والے ڈبل کیبن گاڑی کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
- دائمی زخموں کے لیے مکڑی کا مصنوعی جال تیار
- پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع
- پاکستان کسٹمز کا 64 کروڑسے زائد مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چوری کا انکشاف
- ڈیوڈ ملر 500 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے پہلے جنوبی افریقی کرکٹر بن گئے
- سندھ ہائیکورٹ: سید ذوالفقارعلی شاہ کی بطور چیئرمین انٹربورڈ کراچی تعیناتی غیرقانونی قرار
- فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کا مشترکہ مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ
- ریٹیلرز کی غیرتصدیق شدہ رسیدیں رپورٹ کرنے والے صارفین کیلیے انعامی اسکیم کا اعلان
- بلوچستان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- امریکی ایتھلیٹ 12 برس بعد اولمپک برانزمیڈل کی حقدار قرار
- دہشت گردی کے تدارک کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب سے گفتگو
- آئی ایم ایف کی قرض پروگرام کیلیے مزید نئی کڑی شرائط سامنے آگئیں
بین اسٹوکس کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا امکان
کراچی: دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ کی 17 رکنی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے بین اسٹوکس کے اسکین ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی۔
33 سالہ آل راؤنڈر گزشتہ ماہ دی ہنڈرڈ فار ناردرن سپرچارجرز میں کھیلتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد سے ایکشن سے باہر ہوگئے تھے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں، پاک انگلینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا
تاہم بہتر صحت کی جانب گامزن بین اسٹوکس کے دورہ پاکستان کے ابتدائی حصہ میں بولنگ کے لیے دستیابی کے حوالے سے ہنوز شکوک و شبہات ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ بہتری محسوس کر رہے ہیں لیکن انجری سے نجات پانے کے بعد بولنگ کے معاملے میں دوبارہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں، پاک انگلینڈ سیریز؛ بین اسٹوکس کھیلیں گے یا نہیں؟
بین اسٹوکس نے کہا کہ میں اپنے جسم کو کسی بھی نقصان سے بچانا چاہتا ہوں، بحالی کا عمال جاری ہے، مزید ٹیسٹ کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی لیکن اس وقت میں اچھا محسوس کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔