- واپڈا کی سینٹرل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ٹرائی ایکسل مشین فعال
- ڈیوین براوو تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
- نیویارک سٹی کے میئر پر رشوت لینے کے الزامات پرفرد جرم عائد
- کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے کم سن بچہ شدید زخمی
- مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
- غزہ اور لبنان میں قتل وغارت، اسرائیل کو مزید 8.7 ارب ڈالر کی امریکی امداد فراہم
- راولپنڈی پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن، گھروں پر چھاپے
- پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں برس مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی
- آن لائن رائیڈر کو کچلنے والے ڈبل کیبن گاڑی کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
- دائمی زخموں کے لیے مکڑی کا مصنوعی جال تیار
- پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع
- پاکستان کسٹمز کا 64 کروڑسے زائد مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چوری کا انکشاف
- ڈیوڈ ملر 500 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے پہلے جنوبی افریقی کرکٹر بن گئے
- سندھ ہائیکورٹ: سید ذوالفقارعلی شاہ کی بطور چیئرمین انٹربورڈ کراچی تعیناتی غیرقانونی قرار
- فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کا مشترکہ مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ
- ریٹیلرز کی غیرتصدیق شدہ رسیدیں رپورٹ کرنے والے صارفین کیلیے انعامی اسکیم کا اعلان
- بلوچستان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- امریکی ایتھلیٹ 12 برس بعد اولمپک برانزمیڈل کی حقدار قرار
- دہشت گردی کے تدارک کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب سے گفتگو
پائیدار ترقی کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا جس سے امن اور خوش حالی کے دور کا آغاز ہوگا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ فورم 2024 سے ویڈیو خطاب کیا۔
صدر مملکت نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے فروغ میں چین کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی اقتصادی خوش حالی میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے چین کے صدر شی چن پنگ کی قیادت میں چین کے قومی ترقی کے منصوبوں کو بھی سراہا۔
صدر مملکت نے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے فورم کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے خواتین کے لیے خصوصی پنک بسیں متعارف کرائی ہیں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا محفوظ، آرام دہ اور قابل رسائی طریقہ فراہم کیا جاسکے۔
انہوں نے زور دیا کہ عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مؤثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے لیے پائیدار انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیہی علاقوں کی سڑکوں تک رسائی 92 فیصد تک ہوگئی ہے جو نمایاں بہتری ہے، دیہی علاقوں کی رسائی میں اضافہ پائیدار ترقی کے فروغ اور دیہی آبادی تک بنیادی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو بنیادی ڈھانچے کی پائیدار دیکھ بھال اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، گزشتہ 5 سال میں تباہ کن سیلابوں، شدید بارشوں سمیت موسمی حالات نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان رکن ممالک کی ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے درمیان پائیدار ٹرانسپورٹ تعاون کا حمایتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔