- حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی
- کراچی میں رانگ وے آنے والی سفید ریوو گاڑی کی ٹکرسے زخمی شہری چل بسا
- حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم
- قائداعظم یونیورسٹی میں طلباء گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم میں 25 طلباء شدیدزخمی
- پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق
- کراچی؛ غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک
- مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب
- کورونا ویکسین اور جنسی پارٹیاں؛امریکا میں بھارتی نژاد ڈاکٹر ملازمت سے برطرف
- کراچی؛ گھر کے باہر کئی ماہ سے کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق
- پیرس اولمپکس؛ غصے نے گولڈ میڈل سے محروم کردیا، نیرج کا اعتراف
- لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار
- کم وقت میں چاپ اسٹکس سے سب سے زیادہ چاول کے دانے کھانے کا ریکارڈ
- کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے جاری کردیے، وزیراعلیٰ سندھ
- عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج
- اسرائیل نے حسن نصراللہ کو کسطرح شہید کیا
- حسن نصر اللہ کے قتل سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، پاکستان
- ناسا نے سورج کی دلکش تصویر جاری کردی
- آئی پی ایل میں فرنچائزز کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی بَلی چڑھانے کی تیاری
- آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کا پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا اعلان
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کے رُویِی شینڈونگ گروپ نے پاکستان کے صوبہ سندھ اور پنجاب میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹیکسٹائل پارکس کا قیام سی پیک کا حصہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
چین سے آئے ہوئے رُویِی شینڈونگ گروپ کے وفد نے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران اس منصوبے کے پیش نظر پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
چین کے وفد نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا مقصد ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 5 بلین ڈالر تک اضافہ اور عالمی ٹیکسٹائل حب کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔
اس منصوبے کے تحت چین کی تقریباً 100 بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے ذریعے برآمدات میں 2 بلین ڈالر سے 5 بلین ڈالر تک اضافہ متوقع ہے۔
اس کے علاوہ، یہ منصوبہ مقامی باشندوں کے لیے 5 لاکھ تک ملازمتیں پیدا کر کے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے گا۔
ان ٹیکسٹائل پارکس کو جدید ٹیکنالوجیز اور شمسی توانائی کے ذریعے کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا جن میں کاربن کا اخراج صفر ہوگا۔ یہ ٹیکسٹائل پارکس ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی و خوشحالی سمیت معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے پالیسی سطح کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔