- اسرائیل نے بیروت کے نواحی علاقے خالی کرنے کی وارننگ دے دی
- جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے دو کمانڈر شہید، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
- حسن نصر اللہ اسرائیلی حملوں کے بعد بالکل محفوظ ہیں، ایرنی میڈیا کا دعویٰ
- مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس
- سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کی جگہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو دے دی گئی
- کراچی؛ لیاری ایکسپریس وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو کی فائرنگ سے اہلکار زخمی
- شوگر ملز مالکان کے آئی پی پیز کو 8.2 ارب روپے کی ادائیگیاں
- پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی کا فروغ خوش آئند ہے، اطالوی قونصل جنرل
- کراچی: جھگڑے کےدوران تیز دھار آلے سے دو افراد زخمی
- امریکا میں بدترین طوفان، سیلاب سے 20 افراد ہلاک
- جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، حافظ نعیم
- پی ٹی آئی احتجاج روکنے کیلیے اسلام آباد اور پنڈی کے مخصوص مقامات مکمل سیل کرنے کا فیصلہ
- بنگلا دیش ایئر فورس کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ
- سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبا کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
- میرپور خاص واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، وزیرداخلہ سندھ
- سندھ کی عوام مہنگی بجلی کا خرچ برداشت نہیں کرسکتی، ناصر حسین شاہ
- کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین ملزمان گرفتار
- وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی سیاحت کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کی تجویز
- اسرائیل کی بیروت میں بدترین بمباری، حزب اللہ ہیڈ کوارٹرز اور حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- کراچی کے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردیے گئے
سوات دھماکا؛ غیرملکی سفارتکاروں کے دورے کی ہمیں بھی اطلاع نہیں دی گئی، وزارت خارجہ
اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ( کے پی) کی حکومت کو غیرملکی سفارت کاروں کے دورے سے آگاہ کردیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا ضامن ہے ۔ہم غیر ملکی سفارتکاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان بھر میں سفر کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں مالم جبہ واقعے میں غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کو اس حوالے سے اطلاع نہ دینے کا سخت نوٹس لیا جارہا ہے۔سفارتکاروں کے دورے کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کو اطلاع دی گئی تھی ہمارے پاس اس حوالے سے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہے۔ کے پی حکومت کو خط لکھا گیا تھا۔ کچھ سفیروں نے انفرادی طور پر وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اپنے سفر سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: سوات بم دھماکا؛ کے پی حکومت سفارتکاروں کی موجودگی سے لاعلم نکلی
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے غیرملکی سفیروں کے دورے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ چیمبر آف کامرس اسلام آباد کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واقعے کے بعد ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیرملکی سفارت کاروں سے ملاقات کی۔ غیرملکی سفارت کاروں کو بھی متعدد مواقعوں پر جاری گائیڈ لائنز کی پیروی کرنے کا کہتے ہیں۔ پاکستان کسی بھی غیرملکی سفارت کار کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا کا سوات قافلے میں شامل غیر ملکی سفیروں کو خط
دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے دیگر ہمسایہ ممالک کی طرح وہاں امن و سلامتی کے حوالے سے متفکر ہے۔ ہم افغان ہمسایوں کے ساتھ مل کرکوشش کررہے ہیں کہ افغانستان دوسرے ممالک کے لیے خطرہ نہ بنے۔ افغانستان سے دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔
پاکستان افغانستان کو ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال ملک دیکھنا اور افغان عوام کی فلاح و بہبود چاہتا ہے۔افغانستان کی سرزمین دہشت گرد استعمال کررہے ہیں اور ہماری سلامتی اور امن کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔پاکستان اور ایران قریبی ہمسائے ہیں۔ دونوں ممالک میں رابطے کے متعدد چینلز موجود ہیں۔ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے کام کر سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔