- بالآخر ہر معاملے کا حل پارلیمان سے ہی آنا ہے، خرم دستگیر
- سرمایہ کاری کیلیے 100 سے زائد منصوبے تیار کرنے کا فیصلہ، سیکریٹری ایس آئی ایف سی
- اندازہ ہے کہ 2024 کو کون حمایت یافتہ تھا، جاوید لطیف
- خانکی انڈر پاس کھولا گیا تو بڑا سیلاب آ جائے گا، وزیر آبپاشی سندھ
- ’’آئی ایم ایف سے قرض ملنے کو خوشخبری کہا جا رہا ہے‘‘
- اصل مسئلہ ملکی معیشت کے خراب ہونے کا ہے، مصطفی کمال
- واپڈا کی سینٹرل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ٹرائی ایکسل مشین فعال
- ڈیوین براوو تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
- نیویارک سٹی کے میئر پر رشوت لینے کے الزامات پرفرد جرم عائد
- کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے کم سن بچہ شدید زخمی
- مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
- غزہ اور لبنان میں قتل وغارت، اسرائیل کو مزید 8.7 ارب ڈالر کی امریکی امداد فراہم
- راولپنڈی پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن، گھروں پر چھاپے
- پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں برس مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی
- آن لائن رائیڈر کو کچلنے والے ڈبل کیبن گاڑی کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
- دائمی زخموں کے لیے مکڑی کا مصنوعی جال تیار
- پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع
- پاکستان کسٹمز کا 64 کروڑسے زائد مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چوری کا انکشاف
- ڈیوڈ ملر 500 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے پہلے جنوبی افریقی کرکٹر بن گئے
پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں برس مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی
اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع کوہاٹ میں 10 ماہ کی بچی میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد رواں برس ملک میں رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کا 23واں پولیو کیس خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے رپورٹ ہوا ہے اور پولیو لیبارٹری کے مطابق کوہاٹ میں 10 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔
نیشنل ای او سی نے بتایا کہ 2024 میں اب تک خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ
بیان میں کہا گیا کہ پولیو وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ بچوں کی صحت کے لیے مستقل خطرہ ہے، بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز نیشنل ای او سی نے کہا تھا کہ بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنےو الے 30 ماہ کے بچے کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 15 اور ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 22 ہوگئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔