یکم اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع

خبر ایجنسی  جمعـء 27 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر پاکستان میں یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  متوقع  ہے۔

ذرائع  کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر ، ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پٹرول کی قیمت برقرار بھی رکھی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے حتمی اعلان 30 ستمبر کو وزیراعظم سے مشاورت کے بعد  وزیر خزانہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔