راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، جل تھل ایک ہوگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 27 ستمبر 2024
شدید بارش  میں حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی:فوٹو:فائل

شدید بارش میں حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں رات سے صبع تک  طوفانی بارش سے نشیبی علاقوں سمیت شاہراؤں پر پانی جمع ہوگیا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب سے شروع ہونے والا سلسلہ جمعہ کہ صبع تک جاری رہا۔  شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے مری روڈ ،کمیٹی چوک لیاقت باغ ،جہلم روڈ ،جی روڈ سواں وغیرہ کی  شاہراؤں پر پانی جمع  ہوگیا  جس کے باعث شہریوں کو روز مرہ کے معمولات و آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بھی  متاثر ہوا۔

محکمہ موسمیات و نالہ لئی کی مانیٹرنگ پر متعین حکام کے مطابق رات گئے سے صبع 8 بجے تک سب  سے زیادہ بارش چکلالہ میں 126 ملی میڑ ریکارڈ کی گی۔  بوکڑا کے مقام پر 115 ، گولڑہ ای الیون میں  87, شمس آباد میں 81 ملی میڑ اور پی ایم ڈی ایچ ایٹ  میں 62 اور سیدپور میں 43 ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گی۔  نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پر  پانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پر  11.5 فٹ پہنچی۔

ریسکیو ٹیمیں  نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقے میں حفاظتی اقدامات کے لیے پہنچیں جنہیں  کٹاریاں، گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے ۔بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار ان جگہوں پر مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہے ۔ دوسری جانب ریسکیو1122نے  راولپنڈی اسلام آباد مین بارش کے دوران احتیاط برتنے کے حوالے سے شہریوں کے لیے  ایڈوائزری جاری  کی جس میں ہدایت کی گی ہے کہ  بارشوں کے دوران انتہائی احتیاط برتیں،والدین بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبے کے پاس ہر گز نہ جانے دیں۔ بارش کے دوران ڈرائیونگ کم رفتار پر کریں کمزور اور خستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔