سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

ویب ڈیسک  جمعـء 27 ستمبر 2024
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ کے حل کے لیے عالمی اتحاد قائم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان علماء کونسل نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حقیقی اور دائمی حل ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی مکمل تائید کرتی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان علماء کونسل عالم اسلام کی اہم شخصیات، تحریکوں کی قیادت سے رابطہ شروع کر رہی ہے۔

عالمی اتحاد کے حوالے سے ریاض میں ہونے والے اجلاس کے بعد پاکستان میں بھی مختلف مذاہب و مسالک کے عالمی سطح کے قائدین کا اہم اجلاس باہمی مشاورت سے بلایا جائے گا تاکہ فلسطین کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔