- صدر مملکت کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت
- جوبائیڈن حکومت میں امریکا تاریخ کے بدترین سرحدی بحران سے گزر رہا ہے، ٹرمپ
- ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار ایک ماہ کی چھٹی پر چلے گئے
- سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے انٹرنیشنل الائنس کی تشکیل کا فیصلہ
- جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ
- مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
- زیبسسٹ کو ایم ڈی کیٹ کا پیپر ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کرنے کا حکم
- فائز عیسیٰ جیسی حرکتیں کررہا ہے مجھے وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں لگ رہا، عمران خان
- کہانیوں کی کُتب کچرا سمجھ کر پھینک دینے پر بیٹا ماں کو عدالت لے گیا
- ن لیگ سے اختلافات؛ گورنر پنجاب کی صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنیکی تجویز
- زندگی گزارنے کے لیے بہترین ممالک کون سے ہیں؟ فہرست جاری
- کے پی حکومت پر کرپشن کے الزامات: گورنر پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر
- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس؛ تفتیشی پر جرح مکمل نہ ہو سکی، سماعت ملتوی
- ہر 5 میں سے 4 حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی ہوتی ہے، ماہرین
- رشوت مانگنے کا میسج غلطی سے افسرکو چلا گیا، اے ایس آئی گرفتار
- ساہیوال میں گونگی و بہری لڑکی سے زیادتی، ملزم فرار
- پختونخوا میں پہلی بار بغیر سینہ کھولے ہارٹ سرجری کے بعد مائٹرل کلپ سرجری متعارف
- این اے97؛ سپریم کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لیگی رہنما کی درخواست خارج
- علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے
کینیڈین وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام؛ خطرہ ابھی ٹلا نہیں
اوٹاوہ: کینیڈا میں 9 سال سے بر سرا اقتدار لبرل پارٹی کی حکومت کو مقبولیت میں مسلسل کمی کا سامنا ہے تاہم اقلیتی حکومت اپنے پہلے بڑے امتحان میں عدم اعتماد کے ووٹ سے بچ گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف پیش گئی تحریک عدم اعتماد کی 120 ارکان نے حمایت کی جب کہ مخالفت میں 211 اراکین نے ووٹ دیا۔
تحریک اعتماد سے بچ جانے والی حکومت کی اقتدار پر گرفت اب بھی کمزور ہے۔ آئندہ ہفتوں میں مزید چیلنجز کا سامنا ہوسکتا ہے جب کہ اپوزیشن اتحاد کی سب سے بڑی پارٹی کنزرویٹو نے حکومت کو گرانے کے لیے دوبارہ کوشش کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کے لیے مسائل میں اُس وقت زیادہ اضافہ ہوا جب رواں ماہ کے آغاز پر بائیں بازو کی نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) اتحادی حکومت سے نکل گئی۔
جس کے بعد سے اپوزیشن لیڈر ملک میں فوری نئے انتخابات پر زور دے رہے ہیں جسے جسٹن ٹروڈو نے مسترد کردیا تو اپوزیشن نے تحریک اعتماد پیش کی تھی۔
کینیڈا میں کیے گئے رائے عامہ کے سروے بھی جسٹن ٹروڈو کی حکومت کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔
جسٹن ٹروڈو کی حکومت کو قومی قرض دگنا ہونے، رہائش کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور جرائم پر قابو پانے میں ناکامی پر تنقید کا سامنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔